Advertisement

ججز کے خط پر سپریم کورٹ کا لارجر بنچ،پی ٹی آئی نے بنچ کو مسترد کر دیا

8SCbebnncjjjhudgeletter.png

پاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ کی جانب سے کجز کے خط کے معاملے پر از خود نوٹس لے کر 7 رکنی بینچ کی تشکیل پر اعتراض اٹھادیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے چھ ججز کی جانب سے لکھے گئے خط کے معاملے پر از خود نوٹس لیتے ہوئے 7 رکنی بینچ تشکیل دیدیا ہے، تاہم پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ کے اس فیصلے پر اعتراض اٹھادیا ہے۔

ترجمان پی ٹی آئی روف حسن نے اس حوالے سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ ججز کے خط میں چیف جسٹس عامر فاروق، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ، ایجنسیاں اور ایگزیکٹو جوابدہ تھے، عدالتیں بظاہر کینگروز کورٹ اور اسٹیبلشمنٹ کے ہاتھ کا کھلونا بنی ہوئی ہیں، کابینہ نے انکوائری کمیشن بنانے سے پہلے ہی اپنا فیصلہ سنادیا اور خط کو جھوٹ کا پلندہ ورار دیدیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ تصدق حسین جیلانی بہت اچھے شخص ہیں، ان کے انکار کے بعد سپریم کورٹ نے از خود نوٹس لیا، یہ معماملہ انتہائی اہم ہے، 7 رکنی بینچ قبول نہیں ہے، اس معاملے پر فل کورٹ بینچ تشکیل دیا جائے اور کیس کی سماعت لائیو نشر کی جائے، ساتھ ہی ساتھ اس معاملے پر وکلا کنونش بلایا جائے۔

خیال رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز کی جانب سے لکھے گئے خط کے معاملے پر سپریم کورٹ نے از خود نوٹس لیتے ہوئے 7 رکنی بینچ تشکیل دیدیا ہے، بینچ کی سربراہی چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کریں گے، بینچ میں جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس یحییٰ آفریدی،جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس مسرت ہلالی اقر جسٹس نعیم اختر شامل ہوں گے، 7 رکنی بینچ بدھ کو اس معاملے پر پہلی سماعت کرے گا
 
قاضی ناجائز عیسی کی ذہنی گندگی کا تو پاکستان کے بچے بچے کو پتہ ہے اسکو تو بنچ کا حصہ ہی نہیں ہونا چاہئے ، کیسا بے غیرت جج ہے یہ

Kangaroo GIF by Nat Geo Wild