ھر ذی شعور پاکستانی کو یہ معلومات ہونی چاھیں ۔ مجھے حیرت ہے کہ تم اتنی سطحی سوچ رکھتے ہو ۔ ھر وہ شخص جو فوج کے ادارے پر تنقید کرتا ہے ، غدار وطن نہیں ہوتا ۔ شخصیات ہی ادارے بناتے ہیں ۔ اور شخصیات پر تنقید ادارے کی اصلاح میں کردار ادا کرتی ہے ۔ اگر اداروں میں سے شیردل جیسے بہادر سپاہیوں کے بجائے مشرف جیسے چوھے جنرل برآمد ہونگے تو پوری قوم کی تشویش جائز ہوگی۔
دیکھو پیارے دوست (اب دوست کہنے پر زیادہ اکڑنا شروع نہیں ہوجانا ورنہ یہاں میرے مخالف تمھاری بینڈ بجا دیں گے)، ایسے خون جلانے سے کوئی فائدہ نہیں۔ ملک میں تمام قوّتیں، چاہے سیاسی ہوں، اداریاتی ہوں یا مذہبی، ان سب پر ابھی تک بیرونی طاقتوں کا ہی راج ہے۔
یہ سب یہاں مہرے ہی ہیں اور ہم دراصل جس آزادی کا جشن مناتے ہیں، وہ حقیقتاً ایک نئے طرز کی غلامی ہے۔ یہ بیرونی طاقتیں اور سامراجی قوّتیں اپنے مقصد کے حساب سے کبھی ایک مہرے کو دوسرے پر چڑھاتی ہیں تو کبھی دوسرے کو پہلے کے اوپر۔ بس ان کے مقاصد پر منحصر ہے۔
جنرل ضیاالدّین بٹ کی بات کا بُرا نہیں منانا، یہ صرف ایک مثال دی تھی کہ فوج بھی کوئی ایک ہی جتھّے کا نام نہیں ہے، اس میں بھی گروہ بندی اپنی جگہہ ہے۔
ظاہر سی بات ہے کہ کون اس بات کو فراموش کرسکتا ہے کہ قائد اعظم کی جس ایمبولینس میں موت ہوئی وہ فوجی تھی، ان کا معالج فوجی تھا، اور یہ بات بھی میں نے تاریخ میں کہیں پڑھی تھی کہ جنرل ایّوب کے برخاستگی کے آرڈر پر قائد اعظم دستخط کر بیٹھے تھے۔ حیدر آباد دکن کو قائد کے انتقال کے دو روز کے بعد بھارت سموچا ہضم کرگیا، اور ہم نے ایک آواز بھی بلند نہ کی، بنگلہ دیش کے حالات اس نہج پر پہنچانے والے یہ فوجی جرنیل تھے جو وہاں مارشل لاء لگا کر بیٹھے ہوئے تھے۔ یہ جہادی تنظیمیں۔۔۔۔ ڈرون حملے اور نجانے کیا کچھ، اسی فوج کے نامہ اعمال میں لکھا ہوا ہے۔
لیکن دوسری طرف اگر نظر گھماوٗ تو تصویر اس بھی زیادہ بھیانک ہے۔
ہم نے دراصل بحیثیتِ قوم آزادی کا مطلب ہی نہیں جانا اور اس میں سب سے زیادہ قصور وار ہم لوگ خود ہیں، جو اپنے چھوٹے سے وقتی فائدے کے لیئے اپنی نسلوں کا مستقبل رہن رکھ دیتے ہیں۔
ٹھیک ہے لیکن مشرف اپئوائمنٹ والے دن تو پیدا نہیں ہوا تھا ؟ اس کی فوج میں موجودگی، اس کی حرکات اور اس کے طبلہ پہ رقص تو ساری فوج جانتی تھی۔ دوسرا نواز شریف نے کونسا اس سے طبلہ پہ رقص کروانا تھا ۔ نواز شریف خود مصلحیتوں سے بھرا ایک معتذاد شخص ہے ، اس نے سوچا ہوگا کہ یہ رقاص میرے اختیار کو چیلنج نہیں کر سکے گا ۔

مشرّف چیف بننے کے قابل تو نہ تھا لیکن اپنی جگہہ ایک قابل بندہ ضرور تھا۔ دنیا جانتی ہے کہ فوج میں ایس ایس جی کی ٹریننگ کرنے میں کوئی نقل بازی نہیں چلتی۔ بڑے بڑے جرنیلوں کے بچے بھی نہیں پاس کر پاتے۔
لہٰذا اس کمانڈو نے پھر جو رقص ان شرفاء سے کروایا وہ دیدنی تھا۔ مزے کی بات ہے کہ اس کے ذمّہ دار بھی یہ خود ہی تھے۔
اصل بات یہی ہے جو آپ نے کہہ دی کہ نواز شریف خود اس ادارے کو کمزور کرنا چاہتا تھا۔

میں تو سمجھتا ہوں کہ اس نے ساری قوم کو نچایا تھا ، اس میں شرفا بھی تھے ، غربا بھی تھے ، اس میں ڈالروں میں بیچے جانے والے بھی تھے ، اس میں پاکستان کا آئین بھی تھا ، اور پاکستان کا قانون بھی ۔ یہ سب دور مشرف میں خوب خوب نچائے گئے ۔
ستمگروں سے شکایت کبھی نہیں آتی تمہارے لب پہ صداقت کبھی نہیں آتی ھر ایک شہر میں ھر روز قتل ہوتا ہے محافظوں کو ندامت کبھی نہیں آتی یہ کاسا ھاتھ میں لیکرصدائیں دیتے ہو یہ اس طرح سے کرامت کبھی نہیں آتی یہ سارا شہر ہے پاگل ، یہ لوگ دیوانے یہاں بھٹک کے ذھانت کبھی نہیں آتی