Advertisement

توہین مذہب کے الزام پر ہجوم کا نشانہ بننے والے شہری کو پولیس نے بچا لیا

bachi1hh31.jpg

پولیس کی کاوش سے صوبہ پنجاب کے شہر ٹیکسلا میں چند دن پہلے مبینہ طور پر توہین مذہب کے الزام پر ایک بپھرے ہوئے ہجوم سے شہری کو محفوظ رکھنے پر تعریفی اسناد سے نواز دیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے پروگرام سپاٹ لائٹ میں واقعہ سے نپٹنے والے اے ایس پی کائنات اظہر اور ایس ایچ او راجہ عثمان اس واقعے کی تفصیلات سامنے لے آئے۔ راجہ عثمان کا کہنا تھا کہ ملزم کیخلاف پختہ ثبوت موجود ہیں، وقت پر نہ پہنچتے تو لوگ اسے قتل کر دیتے جس سے ملک کی بدنامی ہوتی۔

ایس ایچ او راجہ عثمان کا کہنا تھا کہ ہم جس وقت جائے وقوعہ پر پہنچے تو 150 کے قریب لوگ جمع تھے جو گستاخ رسول کی سزا سرتن سے جدا کے نعرے لگا رہے تھے، وہاں پہنچ کر ملزم کو لڑکے کی بائیک پر بٹھا کر وہاں سے باہر نکالا۔ ہم بائیک پر ملزم کو لے کر جا رہے تھے کہ بہت سے لوگ ڈنڈے، ہاکیاں لے کر ہمارا پیچھا کرتے رہے لیکن ہم آخرکار وہاں سے نکلنے میں کامیاب ہوئے۔

اے ایس پی کائنات اظہر کا کہنا تھا کہ 15 پر ہمیں رات ساڑھے 9 بجے کال موصول ہوئی تھی جس پر پٹرولنگ آفیسر وہاں پہنچ گئے اور وہاں سے اس شخص کو ثبوتوں کے ساتھ نکالا۔ جب میں وہاں پہنچی تو ہجرم منتشر ہو گیا لیکن کچھ لوگ موجود تھے جس کے بعد میں نے اس شخص سے تفتیش کی، اسی دوران کچھ لوگ ایک اور پولیس چوکی پر جمع ہو گئے کیونکہ انہیں لگا کہ وہ شخص پولیس نے وہاں پر رکھا ہوا گہا۔

کائنات اظہر نے کہا کہ ہجوم کا صرف ایک مطالبہ تھا کہ اس شخص کو ان کے حوالے کیا جائے اور وہ کسی طرح سے قابو میں نہیں آرہے تھے، بعد میں علماء سے بات کر کے یقین دلایا کہ اس مسئلے پر ایف آئی آر بنتی ہے تو درج کریں گے۔ علماء کا کہنا تھا کہ ملزم کے خلاف فوری ایف آئی آر درج کریں جو ہم نے کر لی اور ملزم ہمارے پاس محفوظ تھا۔

خبررساں ادارے ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے قرآن پاک کی بے حرمتی کے الزام پر ایک شخص کو ہجوم سے محفوظ کر کے حراست میں لے لیا تھا اور اس کے قبضے سے مقدس کتاب کا نسخہ اور لائٹر برآمد کر لیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق پولیس کا دعویٰ تھا کہ مشتبہ شخص نے مقدس کتاب کے صفحات جلانا شروع کر دیئے، کچھ لوگوں نے اسے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا، ملزم کے خلاف کانسٹیبل عاقل مختار کی مدعیت میں دفعہ 295 بی کے تحت مقدمہ درج کیا جا چکا ہے۔
 
ایسے جھوٹے پراپوگنڈے سے دہشت گرد پنجاب پولیس کا امیج تا قیامت ٹھیک نہیں ہو گا

خاکیوں کی طرح سارے ملک کی پولیس بھی ملکی عوام میں نفرت کا ایک استعارہ بن چکی ہے
​
 
Police ne nia drama shurur ker diya hey........khud script likhtey houn gey ye sub........pher apne izzat bahaal kerney ki koshesh ker rehey hein....aur ess sub mein ye Khawateen ASP/DSP/SP/SSP shamel hein.....