Advertisement

توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی سزا کےخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل دائر

بریکنگ۔۔!! توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی سزا کےخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل دائر۔

Loading X post…
Open original post on X

پی ٹی آئی چیئرمین کے وکلاء نے توشہ خانہ فوجداری کیس اُن کی سزا کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل دائر کردی۔

خواجہ حارث اور بیرسٹرگوہر کی جانب سے دائرکردہ اپیلوں میں استدعا کی گئی ہے کہ توشہ خانہ کیس میں ٹرائل کورٹ کافیصلہ خلاف قانون ہے،کالعدم قراردیاجائے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ مرکزی اپیل پر فیصلے تک سزا معطل کر کے چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائی کاحکم جاری کیا جائے۔

واضح رہے کہ ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے 5 اگست کو اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں توشہ خانہ فوجداری کیس کا فیصلہ سنایا تھا۔

اس فیصلے میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو 3 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سناتے ہوئے بدعنوانی کا مرتکب قراردیا گیا تھا۔

جرمانے کی عدم ادائیگی پرعمران خان کو مزید 6 ماہ کی قید بھگتنی ہوگی۔

فیصلے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کو اُسی شام مان پارک لاہوروالی رہائشگاہ سے گرفتار کرکے بذریعہ موٹروے اسلام آباد لایا گیا تھا جہاں طبی معائنے کے بعد انہین اٹک جیل منتقل کیا گیا تھا۔

Source ​
 
Last edited by a moderator: