Advertisement

توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد

سپیشل کورٹ سینٹرل ون اسلام آباد نے توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کر دی۔

دونوں کا صحت جرم سے انکار!!!
Loading X post…
Open original post on X
توشہ خانہ 2 کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر توشہ خانہ 2 کیس میں فرد جرم عائد کردی گئی۔


تفصیلات کے مطابق، اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت ہوئی، جہاں سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق خاتون اول بشریٰ بی بی دونوں موجود تھے۔ اسپیشل کورٹ سینٹرل ون اسلام آباد کے جج شاہ رخ ارجمند نے فرد جرم پڑھ کر سنائی۔ عدالت نے کیس کی سماعت 18 دسمبر تک ملتوی کردی۔

​

پچھلی سماعت کا احوال​


اس سے قبل 5 دسمبر کو اڈیالہ جیل میں ہونے والی سماعت کے دوران بشریٰ بی بی عدالت میں حاضر نہیں ہوئیں، جس پر ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے۔ عدالت نے ملزمہ کے ضامن کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی تھی۔

​

فرد جرم کی کارروائی میں تاخیر​


عدالت نے بریت کی درخواستوں پر دلائل مکمل نہ ہونے کی وجہ سے فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی کئی بار مؤخر کی تھی۔
​

بشریٰ بی بی کی ضمانت اور رہائی​


اکتوبر کے آخری ہفتے میں عدالت نے بشریٰ بی بی کو 10 لاکھ روپے کی ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا، جس کے بعد وہ اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد پشاور روانہ ہوگئی تھیں۔
​

کیس کا پس منظر​


12 ستمبر 2024 کو توشہ خانہ 2 کیس کی تحقیقات کے لیے ایف آئی اے کی تین رکنی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دی گئی تھی۔ نیب ترامیم کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد احتساب عدالت نے کیس کا ریفرنس نیب سے ایف آئی اے کو منتقل کیا تھا۔

قبل ازیں، عدالت نے ریفرنس کا ریکارڈ اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت کو منتقل کرنے کا حکم دیا تھا۔
​

نئے ریفرنس میں گرفتاری​


13 جولائی کو نیب نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو عدت نکاح کیس میں ضمانت ملنے کے فوراً بعد توشہ خانہ کے ایک نئے ریفرنس میں گرفتار کیا تھا۔ نیب کی رپورٹ کے مطابق یہ نیا کیس 7 گھڑیوں سمیت 10 قیمتی تحائف کو خلاف قانون رکھنے اور فروخت کرنے سے متعلق ہے۔
​
 
Last edited by a moderator:
Advertisement
DjR2KA9XsAEh-zU.jpg