Advertisement

تماشہ لگانے سے بہتر ہے مشرف اور ضیاء والا ریفرنڈم ماڈل نافذ کردیں:عمردراز

"جنرل مشرف اور ضیاء والا ریفرنڈم ماڈل نافذ کرنا چاہیے۔ کم از کم یہ تماشہ تو نہ لگے اور پہلا ووٹ کاسٹ ہونے سے پہلے ہی عوام کو پیشگی نتیجہ معلوم ہو اورجو لوگ پولنگ اسٹیشن پر نہ جا سکیں ، انکا ووٹ بھی عملہ خود ہی کاسٹ کرکے قومی خدمت سرانجام دے دیا کرے اور پی ٹی وی انداز میں رات کو میڈیا بتا دیا کرے کہ وسیع تر قومی مفاد میں قوم نے تقریبا 97 یا 98% فیصد کی اکثریت کے ساتھ فلاں کنگز پارٹی کو قومی نمائندگی کا اعزاز بخشا ہے ۔ قومی وسائل بھی بچیں گے اور قومی مفاد کا تحفظ بھی رہے گا ، ڈنڈہ بھی نہیں چلانا پڑے گا"۔ عمر دراز گوندل
Loading X post…
Open original post on X

"ہم ہر چیز ڈنڈے کے زور پر کرنا چاہتے ہیں ، ڈنڈے سے معاشرے ٹھیک نہیں ہوتے۔ اگر ڈنڈے سے کر سکتے ہوتے تو آج ہم شاید امریکہ سے بھی آگے ہوتے"۔ عمر دراز گوندل
Loading X post…
Open original post on X


نظام جس نے پچھلے چار سال میں سب کچھ داؤ پر لگا کر تحریک انصاف کو “ فکس “ کرنے پر زیادہ فوکس رکھا لگتا ابھی تک مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کر پایا ۔ گلگت بلتستان الیکشن جن کا قومی سیاست پر ایک فیصد بھی فرق نہیں پڑنا وہاں بھی لولا لنگڑا “ الیکشن” افورڈ نہیں کر پا رہا ۔ اسد قیصر کے لیے ائیرپورٹ کا راستہ بند کیا پھر ائیرلائن کو جلدی فلائی کرنے کا کہہ کر نظام بتا رہا صورتحال 2022 والی جوں کی توں ہے ۔ آج زیادہ پڑھنے والا بیان خواجہ سعد رفیق کا ہے ۔ “ نالائقی “ اور “ بے حسی “ پر قومی اتفاق رائے ہوتا معلوم ہورہا ہے
Loading X post…
Open original post on X
​