Advertisement

تحریک لبیک پاکستان کا جمعے کو اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا اعلان


_121146695_gettyimages-1232419770.jpg

کالعدم تحریک لبیک نے جمعے کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا اعلان کیا ہے۔
تحریک لبیک کے ترجمان کے مطابق ان کی جماعت اور کارکن بعد از نماز جمعہ اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا آغاز کریں گے۔
یاد رہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں کالعدم تحریک لبیک کے کارکن دھرنے پر بیٹھے ہیں اور ان کا مطالبہ ہے کہ وفاقی حکومت ان کی جماعت کے ساتھ چند ماہ پہلے کیے گئے معاہدے پر عملدرآمد کرے۔
اس معاہدے میں بنیادی نکتہ پاکستان سے فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کے حوالے سے اقدامات کیے جانے سے متعلق ہے۔
دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ اگر کالعدم تحریک لبیک کے مطالبے پر پاکستان سے فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کیا گیا تو پاکستان کے یورپی ممالک سے تعلقات کشیدہ ہو جائیں۔
جمعرات کو اسلام آباد میں پولیس کی پاسنگ آؤٹ تقریب کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ فرانس کے سفیر کو ملک بدر کرنے کا مطلب یہ ہے کہ پاکستان یورپی ملکوں سے باہر ہو جائے گا جس کا ملک کی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا۔
​

’تین دن میں معاہدے پر عملدرآمد کا کہا گیا تھا جبکہ چھ ماہ گزر گئے‘​

گذشتہ رات لاہور اور راولپنڈی میں پولیس نے تحریک لبیک کے درجنوں کارکنوں کو حراست میں لیا۔
منگل کو کالعدم تحریک لبیک نے لاہور میں عید میلاد النبی کے موقع پر اپنے مرکزی جلسے کو ’پرامن احتجاجی دھرنے‘ میں تبدیل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے حکومت پر زور دیا تھا کہ وہ ماضی میں تحریک لبیک کے ساتھ ہونے والے معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنائے۔
تنظیم کی جانب سے حکومت کو اس سلسلے میں دو دن کی مہلت دیتے ہوئے کہا گیا تھا کہ اگر اپریل میں ہونے والا معاہدہ پورا نہ کیا گیا تو جمعرات کی شام آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔
احتجاجی دھرنے کے شرکا کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے تحریک لبیک کے ساتھ معاہدے سے بار بار ’روگردانی‘ کی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’تین دن میں معاہدے پر عملدرآمد کا کہا گیا تھا جبکہ اب چھ ماہ گزر گئے لیکن معاہدے کی ایک شق پر بھی عمل نہیں کیا گیا۔
دوسری جانب لاہور پولیس نے اورنج لائن ٹرین سروس کی انتظامیہ کی درخواست پر تحریک لبیک کے اعلی عہدیدران سمیت نامعلوم افراد کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ سمیت ڈکیتی، اقدام قتل، دنگا فساد، دھمکیاں دینے اور غیرقانونی ہتھیار رکھنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔
مقدمے کی ایف آئی آر کالعدم تحریک لبیک کے سرپرست اعلیٰ پیر قاضی محمود اعوان، مرکزی ناظم مالیات پیر محمد قاسم، امیر جنوبی پنجاب پیر سرور شاہ سیفی، امیر ہزارہ مفتی عمیر الظاہری، ناظم شمالی پنجاب مولانا غلام عباس سیفی، امیر بلوچستان مفتی وزیر قادری اور لاہور ڈویژن کے مفتی عابد رضا قادری کے خلاف درج کی گئی ہے۔
نامزد ایف آئی آر میں تحریک لبیک کے لاہور، جہلم اور بہاولپور اضلاع کے عہدیدران کے نام بھی شامل ہیں۔
ایف آئی آر کے مطابق اورنج لائن نے سٹیشن منیجر نے پولیس کو اطلاع دی کہ ان تمام نامزد افراد نے چالیس کے پچاس نامعلوم مسلح افراد کے ہمراہ سٹیشن پر دھاوا بولا، عملے پر پیٹرول چھڑکا، جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں، قیمتی اشیا لوٹیں اور اسلحے کی نمائش کی۔
​

دھرنے کی حالیہ صورتحال​

نامہ نگار عمر دراز ننگیانہ کے مطابق کالعدم مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان کے کارکنان کی جانب سے احتجاجی دھرنا لاہور کے ملتان روڈ پر بدستور جاری ہے جس کی وجہ سے پولیس نے چوراہے کو دونوں اطراف سے ٹریفک کے لیے بند کر رکھا ہے۔ تحریک لبیک پاکستان کی مرکزی شوری کی جانب سے حکومت کو ان کے مطالبات تسلیم کرنے کے لیے جمعرات کی شام پانچ بجے تک کا وقت دیا گیا تھا
_121145445_gettyimages-1232419532-1.jpg

ایک پولیس اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ دھرنے کے مقام پر مظاہرین نے دو آئل ٹینکر کھڑے کر رکھے ہیں جن میں پیٹرول موجود ہے تاہم تاحال مظاہرین پُرامن تھے۔ اہلکار کے مطابق آئل ٹینکر قریب واقع پیٹرول پمپ سے لا کر کھڑے کیے گئے تھے۔ پولیس کے اہلکاروں کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی مختلف کاروائیوں میں پولیس نے تحریک لبیک پاکستان کے 20 سے 25 کارکنان اور رہنماؤں کو گرفتار کیا ہے تاہم دھرنے کے مقام پر موجود مظاہرین میں سے تاحال کسی کو گرفتار کرنے کی کوشش نہیں کی گئی۔
پولیس کے مطابق شہر میں ملتان روڈ کے اس مقام کے علاوہ تمام سڑکیں تاحال ٹریفک کے لیے معمول کے مطابق کھلی ہیں۔ دوسری جانب راولپنڈی پولیس نے بھی رات گئے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر کالعدم تنظیم تحریک لبیک پاکستان کے دو درجن سے زائد کارکنوں کو حراست میں لے لیا ہے۔
نامہ نگار شہزاد ملک کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ان افراد کو خدشہ نقص امن کے تحت حراست میں لیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے کالعدم تنظیم کے کارکنوں پر چھاپوں کا سلسلہ خفیہ اداروں کی رپورٹس روشنی میں کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان کے متحرک کارکن لاہور میں دھرنا دینے کے بعد اسلام آباد اور راولپنڈی کے سنگم میں واقع فیض آباد پر دھرنا دینے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔
راولپنڈی پولیس کے ایک اہلکار کے مطابق جب سے قانون نافد کرنے والے اداروں نے چھاپوں کا سلسلہ شروع کیا ہے اس کے بعد سے متعدد کارکن انڈر گراونڈ چلے گئے ہیں۔
​

اجتماع کی دھرنے میں تبدیلی پنجاب اور وفاقی حکومت کے نئی مشکل‘​

سیاسی تجزیہ کار مظہر عباس نے بی بی سی کے عماد خالق سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ایل پی کا اجتماع دھرنے میں بدل جانا پنجاب اور وفاقی حکومت کے لیے ایک نئی مشکل پیدا کر سکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ’جیسا کہ ٹی ایل پی فرانسیسی سفیر کے حوالے سے اپریل میں ہوئے معاہدے پر عملدرآمد کا مطالبہ کر رہے ہیں، ایسے میں ایک جانب ان کی لیڈر سعد رضوی کی رہائی کا معاملہ اور اس پر پنجاب حکومت کا سپریم کورٹ سے رجوع کرنا ان مشکلات میں اضافہ کر سکتا ہے۔‘
مظہر عباس کا کہنا تھا حکومت نے ٹی ایل پی سے فرانسیسی سفیر کے حوالے سے جو معاہدہ کیا تھا اس پر حکومت کو اب جواب دینا ہے۔
’حکومت اس دوران اس معاہدے پر کوئی اقدامات کرتی نظر نہیں آئی بلکہ اس کے بعد صورتحال میں ٹی ایل پی کے خلاف کچھ کارروائیاں بھی کی گئیں جن میں سعد رضوی کی گرفتاری اور ان کے رہائی کے احکامات کو چیلنج کرنا بھی شامل ہے۔
مظہر عباس کے مطابق ’میرے خیال میں حکومت سعد رضوی کی رہائی کے معاملے پر اکتفا کرے گی کیونکہ فرانسیسی سفیر کے حوالے سے اقدامات اٹھانا مشکل دکھائی دیتے ہیں۔‘
کیا موجودہ سیاسی صورتحال میں یہ وفاقی حکومت پر ایک دباؤ ڈالنے کی کوشش ہے اس پر مظہر عباس کا کہنا تھا کہ ’ملکی سیاسی تاریخ اس قسم کے پریشر ڈالنے کے حربوں سے بھری پڑی ہے لیکن فی الحال اس بارے میں کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہو گا۔‘
​

’دھرنا طویل ہو گیا تو نتائج خوفناک ہو سکتے ہیں‘​

سیاسی تجزیہ کار ایاز خان کا کہنا تھا کہ بظاہر ٹی ایل پی کے دھرنے کا مقصد سعد رضوی کی رہائی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اگر یہ دھرنا طوالت اختیار کر گیا تو اس کے نتائج خوفناک ہو سکتے ہیں۔‘
انھوں نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’ٹی ایل پی کی جانب سے سامنے آنے والے مطالبات میں فرانسیسی سفیر سے متعلق معاہدہ پر عملدرآمد کا کہا گیا ہے مگر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اس کا اصل مقصد حکومت پر اپنے لیڈر کی رہائی کے لیے دباؤ بڑھانا ہے۔‘
انھوں نے کہا کہ ’حکومت اور پنجاب پولیس کے ماضی کے ریکارڈ کو سامنے رکھتے ہوئے اگر یہ دھرنا طوالت اختیار کر گیا تو وفاقی و صوبائی
حکومت اس سے مشکل میں پڑ سکتی ہے

سورس​
 
Last edited by a moderator:
Advertisement
اب یہ نا کہنا کے آرمی کی بی ٹیم ہے ٹی ایل پی۔۔۔۔
 
in TLP ke kanjron ne Rabi ulawal per ashiq rasool ke dawe keye abb dekhna ye kaisey ghareebon ke rakshain jalain gain. Sabb Nabi ke sunatain bhool jain gain
 
Advertisement
inn ki phainti lagni chahye tika ke
i wonder who is behind them?
 
Advertisement