ایم کیو ایم پاکستان کی رہنما کشور زہرا کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم نے تحریک عدم اعتماد پر ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا، حکومت سے علیحدگی کا فیصلہ بھی تاحال نہیں ہوا۔
تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم رہنما نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہماری پارٹی کی پالیسی یہ ہے کہ ہم دیکھتے ہیں کہ کوئی پارٹی عوام کے لئے کیا کر رہی ہے، مہنگائی ہے، بےروزگاری ہے، لوگ خط غربت سے نیچے زندگی گزار ہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم ماضی میں بھی آزما چکے ہیں ، اب تحریک انصاف حکومت کو بھی آزما رہے ہیں، ان کے سامنے اپنی یادداشت رکھ دی ہے، دیکھتے ہیں کیا نتیجہ نکلے گا۔
اس سے قبل، ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماء عامر خان کا کہنا ہے کہ فی الحال تحریک عدم اعتماد سے متعلق کچھ طے نہیں ہوا، اس وقت کوئی چیزحتمی نہیں، مستقبل کے حوالے سے بات چیت اور مشاورت جاری ہے، چاہتے ہیں چیزوں کو صحیح انداز میں لے کر چلا جائے، ہم اپنے لوگوں اور شہروں کے مفاد کو سامنے رکھ کر فیصلہ کریں گے۔
عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر اپوزیشن اور حکمراں جماعت بدستور جوڑ توڑ میں مصروف ہیں، عمران خان کئی بار دعویٰ کرچکے ہیں کہ اپوزیشن کی تحریک ناکام ہوگی جبکہ پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان کا دعویٰ ہے کہ انہیں مطلوبہ تعداد سے زیادہ ارکان کی حمایت حاصل ہوگئی۔
حکومت کی اتحادی ایم کیو ایم پاکستان بھی اس حوالے سے مشاورت کررہی ہے، تاہم تاحال حتمی فیصلہ نہیں کیا جاسکا۔
انہوں نے بتایا کہ حکومتی وفد نے عدم اعتماد کے ووٹ کے حوالے سے بات کی، ان سے ہم نے کوئی حتمی بات نہیں کی، فیصلہ رابطہ کمیٹی کرے گی، پی ٹی آئی سے داد رسی نہ ہوئی تو کوئی زیادہ نقصان بھی نہیں ہوا، پیپلز پارٹی سے کراچی اور سندھ کے شہری علاقوں پر مثبت بات ہوئی، 2 سے 3 ہفتوں میں ہماری پیپلزپارٹی سے کئی ملاقاتیں ہوچکی ہیں۔
عامر خان کا کہنا ہے کہ پچھلے دور میں ہم ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے اتحادی رہ چکے ہیں، ہم اپنے لوگوں اور شہروں کے مفاد کو سامنے رکھ کر فیصلہ کریں گے، فیصلہ کرنے میں ہمیں کوئی جلدی نہیں ہے، سندھ کے شہری علاقوں اور چوہدری صاحبان کے معاملات مختلف ہیں۔
;
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/rnai11h1.jpg
Advertisement





