سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی کا کہنا ہے کہ گجرات کے عوام کپتان کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں، گجرات کے عوام آج عمران خان پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق مونس الہٰی نے تحریک انصاف کے آج گجرات میں ہونے والے جلسے سے متعلق کہا کہ آج کا جلسہ امپورٹڈ حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا، عمران خان کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے مخالفین کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں۔
انہوں نے کہا امپورٹڈ حکومت اور اس کے ترجمان بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، لیکن عمران خان امپورٹڈ حکومت کے اوچھے ہتھکنڈوں سے گھبرانے والے نہیں۔
دوسری جانب گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کا بھی کہنا تھا کہ عمران خان کا گجرات کا جلسہ نئی تاریخ رقم کرے گا۔ گجرات میں ظہور الہٰی اسٹیڈیم میں جلسے کے انتظامات کے جائزے کے موقع پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ گجرات عمران کا تھا، ہے اور رہے گا۔
اُدھر تحریک انصاف کے کھلاڑیوں کی بڑی تعداد جلسہ گاہ کے قریب پہنچ کر انتظامات کر رہی ہے، کارکن ٹوپیاں رومال، باجے، جھنڈے اور کپتان سے اظہار یکجہتی کیلئے دیگر سازوسامان خرید رہے ہیں۔
کارکنوں کے کہنا ہے کہ عمران خان جلد ہی عوام کی اس امپورٹڈ حکومت سے جان چھڑائیں گے اور انہی کی قیادت میں پاکستان حقیقی آزادی حاصل کر کے ترقیاتی منازل طے کرے گا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/moonh1h1.jpg
Advertisement





