Advertisement

تحریک انصاف کے دور حکومت کے تاریخی اقدامات،صحافی رضی طاہر کی تحقیقی رپورٹ

Title .jpg


تحریک انصاف کے دور حکومت کے تاریخی اقدامات، صحافی و سماجی کارکن رضی طاہر نے 34 صفحات پر مشتمل تحقیقی رپورٹ شائع کردی۔

رپورٹ میں 20سے زائد شعبوں میں تحریک انصاف کی حکومت کی کارکردگی اعدادوشما ر کے ساتھ پیش کی گئی ہے۔ تین سالوں میں احساس کفالت میں 57لاکھ افراد کو سہ ماہی12 ۔ہزار ادائیگیاں کی گئیں، کرونا کے دوران ڈیڑھ کروڑ افراد کو ایمرجنسی کیش ریلیف دیا گیا، 8لاکھ افراد پناہ گاہوں سے مستفید ہوئے۔


کامیاب جوان انٹرپینورشپ پروگرام کے تحت27ہزار نوجوانوں کو46ارب کے قرضے دیئے گئے، رضی طاہر نے رپورٹ میں بتایا کہ میرا گھر میرا پاکستان منصوبے کے تحت دسمبر2021تک 106ارب کے قرضے جاری کیے گئے،جبکہ تحریک انصاف کے دور میں 55لاکھ ملازمتیں پیدا ہوئیں۔رپورٹ میں میگا پروجیکٹس کا بھی ذکر کیا گیا، تحریک انصاف نے تین بڑے ڈیمز پر کام شروع کیا جو ۔کہ2025سے2029تک مکمل ہوں گے،

بی آر ٹی پشاور، سوات موٹروے، ہکلہ ڈیرہ اسماعیل خان موٹروے،ملتان سکھر موٹروے کے میگا پروجیکٹس تحریک انصاف کے گزشتہ دور میں مکمل ہوئے، اس دورانیے میں 2032کلومیٹر کی سڑکوں کا جال بچھایا گیا جبکہ سیالکوٹ تا کھاریاں موٹروے پر کام شروع کیا گیا۔

pAGE 2.jpg


حکومت نے رحمۃ اللعالمین اتھارٹی،ایسٹس ریکوری یونٹ، ڈیجیٹل ویژن پاکستان،موبائل ڈیوائس مینوفیکچرپالیسی، الیکٹرک وہیکل پالیسی، بلین ٹری سونامی،کلین گرین موومنٹ، آن لائن ویزہ پالیسی، کشمیر پریمیئر لیگ، راوی اربن ڈویلپمنٹ پروجیکٹ، نیا پاکستان ہاوسنگ اتھارٹی،روشن ڈیجیٹل اکاونٹ، سٹیزن پورٹل سمیت کئی انقلابی اقدامات کیے،

رپورٹ میں بتایا گیا کہ حکومت نے خارجہ محاذ میں بڑی کامیابیاں اپنے نام کیں، او آئی سی کے دو اہم ترین اجلاس پاکستان ہوئے، معیشت کی سمت درست ہوئی، ریکارڈ ٹیکس وصولیاں دیکھنے کو ملیں، شرح ترقی 6%تک پہنچی، ترسیلات زر میں اضافہ دیکھنے کو ملا اور برآمدات 27بلین امریکی ڈالر تک پہنچیں۔

PAGE 3.jpg


تحریک انصاف کے سینیئر رہنما سید زلفی بخاری نے رضی طاہر کی کاوش کو سراہا اور کہا کہ رپورٹ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو پیش کی جائے گی۔

تحقیقی رپورٹ کا ڈاونلوڈ لنک

​
 
Last edited by a moderator:
We have wasted 26 years of Pakistan precious life. Imagine, if we have selected him as our prime minister when he founded PTI, Pakistan would have been among Top 20 countries. By not selecting him as PM, it was not his loss, it was ours.