- Joined
- Apr 11, 2016
- Posts
- 27,902
- Reaction score
- 59,440
- Points
- 113
پاکستان تحریک انصاف نے 27مارچ کو اسلام آباد میں ہونے والے جلسے کی جگہ تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
تحریک انصاف نے 10لاکھ لوگوں کے جلسے کی تبدیلی کی وجہ ڈی چوک میں لوگوں کی بڑی تعداد کے جمع ہونے سے جگہ کم پڑنے کا خدشہ بتائی ہے۔
اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ ڈی چوک میں لوگوں کی بڑی تعداد کے جمع ہونے سے جگہ کم پڑسکتی ہے لہذا 27 مارچ کو پی ٹی آئی کا جلسہ پریڈ ایونیو میں منعقد ہوگا۔

Loading X post…
Open original post on Xانہوں نےمزید کہا کہ اس جلسے میں شرکت کیلئےجس تعداد میں
لوگ آرہے ہیں اس سے لگتا ہے کہ یہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا انشااللہ، پوری قومی کا اعتماد وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ہے اور اپوزیشن کی شکست یقینی ہے۔
فیصل جاوید نے مزید کہا کہ اپوزیشن کا شکریہ جن کی وجہ سے ہمارا سویا ہوا کارکن جاگ گیا ہے، فیصلہ کن گھڑی آن پہنچی ہے اور قوم نے فیصلہ بھی کرلیا ہے، منحرف ارکان کے خاندانوں اور حلقوں سے حکومت کے حق میں ردعم آرہا ہے۔
جلسہ کیلئے جگہ کی تبدیلی سے متعلق تحریک انصاف کے ایک اور رہنما علی نواز اعوان نے کہا کہ جس تعداد میں لوگ اس جلسے میں شریک ہوں گے اس سے لگتا ہے کہ پریڈ گراؤنڈ کی جگہ بھی کم پڑجائے گی، یہ حق و باطل کی جنگ ہے جس میں ایک طرف حق ہے اور دوسری طرف باطل ،وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ جب میں آؤں گا تو میرے خلا ف یہ سارے چور اکھٹے ہوجائیں گے۔

Last edited by a moderator: