Advertisement

تحریک انصاف نے مرکزی رہنماؤں کو پارٹی ترجمان نامزد کردیا

پاکستان تحریک انصاف نے مرکزی رہنماؤں کو پارٹی ترجمان نامزد کردیا
پاکستان تحریک انصاف نے فرخ حبیب،شعیب شاہین اور رؤف حسن کو پی ٹی آئی کا ترجمان مقرر کردیا

علی محمد خان اور بیرسٹر گوہر خان بھی پارٹی ترجمان مقرر

نامزد ترجمان پارٹی اور چئیرمین عمران خان سے متعلقہ قانونی اور سیاسی امور پر پارٹی کے موقف سے آگاہ کرینگے

فرخ حبیب صدر مغربی پنجاب جبکہ روف حسن سیکرٹری انفارمیشن پاکستان تحریک انصاف کے عہدے پر بھی فائز ہیں

شعیب شاہین پاکستان تحریک انصاف کی قانونی ٹیم کے اہم رکن اور چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل کی حیثیت سے اپنا فریضہ سرانجام دے رہے ہیں
​