Advertisement

تحریک انصاف عمران خان کی قید سے نکل آئے تو بات ہوسکتی ہے: رانا احسان


"وزیر خزانہ کہتے ہیں معاشی استحکام سیاسی استحکام سے جڑا ہوا ہے، معاشی استحکام کیلئے حکومت کیا کوششیں کررہی ہے؟"- اینکر۔۔ "معاشی استحکام کیلیے سیاسی استحکام ضروری نہیں ۔۔۔ ہم معاشی استحکام کی طرف بڑھ رہے ہیں، تحریک انصاف سے ہم جماعت لیول پہ انگیج ہونا چاہتے ہیں، قیدی کیساتھ نہیں، لیکن وہ خان صاحب کی سوچ کے قیدی ہیں۔ اگر پی ٹی آئی کا ایجنڈا صرف عمران خان ہے تو ہمارے پاس کوئی آپشن نہیں ہے کہ عمران خان کو این آر او یا ریلیف دے سکیں"- رانا احسان
Loading X post…
Open original post on X

"اگر پی ٹی آئی ایک بندے (عمران خان ) کا سٹانس چھوڑ دے اور اس کی قید سے نکل آئے تو ان سے ملکی ایجنڈے پر بات چیت کے لئے بیٹھ سکتے ہیں اور ہر ایشو پر ان سے بات کرسکتے ہیں۔علیمہ بی بی اتنی اچھی اور محبت بھری باتیں کرتی کہ وہ گنجائش ہی نہیں چھوڑتیں کہ معاملات آگے بڑھیں۔ پی ٹی آئی میں ہر کوئی اپنی بولی بول رہا ہوتا۔سمجھ ہی نہیں آتی ہم کس سے بات کریں"۔ رانا احسان افضل
Loading X post…
Open original post on X

"جس موٹروے پر آپ فیصل آباد جاتے ہیں، وہ بھی ن لیگ نے بنائی ہے، کیا آپ کا دل نہیں کہتا، 'شکریہ نواز شریف'؟ "۔ بیرسٹر عقیل۔۔

"یہ کس قسم کی ذہنیت ہے کہ اپنے ہی ٹیکس کے پیسوں سے سہولت استعمال کرتے ہیں ۔معیشت بیٹھ گئی ہے، انڈسٹری بیٹھ گئی ہے،بھوٹان سے نیچے اکنامک گروتھ ہے، اس پر کس کا شکریہ ادا کرنا ہے؟ نوازشریف کا یا شہبازشریف کا؟"۔ رانا عاطف۔

۔"معاشی اشارئیے مثبت آرہے ہیں، معیشت ٹھیک کرنے میں وقت لگتا ہے، ہم معاشی بہتری کی کوشش کررہے ہیں"-بیرسٹر عقیل
Loading X post…
Open original post on X
​