Advertisement

بیس کروڑ کی آبادی والے ملک میں بیس کروڑ کاریں اور تمام دنیا میں مستعمل موٹر بائیکس سے زیادہ موٹر سائ

دنیا کے اس فقید المثل ملک پاکستان میں اسکی مجموعی آبادی سے زیادہ کاریں رکھنے والا اور پھر بھی غریب کہلانے والا پاکستان اپنے ہر گھر کے سامنے ایک سے زیادہ کاریں کھڑی رکھنے والا ملک اپنا نام گنیئز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں لکھوانے کا باآسانی کولیفائیڈ ملک ہوسکتا ہے ۔

مگر ریکارڈ کی زیادتی کی وجہ سے یہاں بسنے والےمحنتکشوں کو فرصت نہ ہونے کی وجہ سے نہ صرف گھوسٹ اسکولوں ،کاروں کی زیادتی،موٹر سائیکلوں کی بہتات اور کرپشن کے باوجود مہنگائی سے نبردآزما کرتے جمہورے اپنےانتہائی ضبط و تحمل سے کام لیکر دنیا کے دوسرے ممالک کو موقعہ فراہم کررہے ہیں کہ بیشک کیوں نہ دوسرے ان مواقعوں سے فائدہ اٹھا کر اپنی بے بصری سے پاکستانیوں کے صبر اور اکتفا کو شکست دیدیں مگر پاکستانی احتجاج اور تنگ سڑکوں اور قبضہ گروپس کے خلاف کوئی صدا بلند نہ کرینگے چاہئے دنیا انکی اس حرکت کو بے حسی سے ہی تعبیر نہ کرے۔

دنیا کے نقشے پر ایسا کوئی ملک دکھا سکتے ہو یہ مملکت خداداد پاکستان ہے یہاں ہر چیز وافر اور منڈیوں میں مہیا ہے مثلاً ایک بازار میں بنک بنکس بازار،بیوٹی پارلرز بازار،الیکٹرانکس اشیاء کا بازار،اسکولوں کا بازار،ہسپتالوں کا بازار،ہیروں کا بازار(منڈی)کباڑیوں کا بازار، مگر اسکولوں اور ہسپتالوں پر کباڑی چھائے ہوئے ہیں۔
اے اللہ ہمیں شعور اور فہم سے نواز دے چاہے تو دوسرے نوازوں سے محروم کردے ۔آمین
​
 
Last edited by a moderator:
Re: بیس کروڑ کی آبادی والے ملک میں بیس کروڑ کاریں اور تمام دنیا میں مستعمل موٹر بائیکس سے زیادہ موٹر سائیکلوں والا غریب ملک۔ الا غریب ملک

پاکستان کی ایک "سٹرینتھ" یہ ہے کہ یہاں کی عوام کا حکومت پر انحصار نہ ہونے کے برابر ہے یہ بیڈ گورنس کی وجہ سے ہی ہے کہ لوگ سوائے میگا پراجیکٹس کے کسی بھی چیز کیلئے حکومت یا ریاست پر انحصار نہیں کرتے اور نہ کر سکتے ہیں
سوائے سرحدوں کی حفاظت یا بڑے روڈز کے