- Joined
- Dec 26, 2014
- Posts
- 10,923
- Reaction score
- 7,750
- Points
- 218
راولپنڈی (حافظ وسیم اختر،سٹاف رپورٹر) چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے عمران خان سے جیل میں ملاقات سے انکار کر دیا، فیملی ممبر یا وکیل کے ہمراہ ملاقات پر اصرار کیا مگر جیل حکام کی جا نب سے اجازت نہ ملنے پر چئیرمین پی ٹی آئی ملاقات بغیر ہی گیٹ نمبر 5 سے واپس ہوگئے۔
منگل کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لئے ان کی تینوں بہنیں اڈیالہ آئیں لیکن انہیں جیل سے پہلے ہی اڈیالہ روڈ پر واقع ماربل فیکٹری ناکے پر روک لیاگیا گیا اور پولیس نے انہیں آگے جانے کی اجازت نہ دی ،پی ٹی آئی کی جانب سے جیل انتظامیہ کو ملاقاتیوں کی جو فہرست دی گئی تھی جس میں چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر ،
سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی بیرسٹر سلمان اکرم راجہ ،عارف حسین تتلہ ،فیصل ملک ایڈووکیٹ، نعیم پنجوتھا ایڈووکیٹ اور حسین مرتضیٰ سنبل کے نام شامل تھے ،لیکن جیل انتظامیہ نے بانی کی بہنوں سمیت کسی کو عمران سے ملنے کی اجازت نہیں دی ۔
Source
راولپنڈی: (ویب ڈیسک) بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے روز چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان نے عمران خان سے ملاقات کرنے سے انکار کر دیا۔
اڈیالہ جیل ذرائع کا بتانا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کو سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی اجازت ملی تاہم بیرسٹر گوہر خان نے بانی پی ٹی آئی سے تنہا ملاقات کرنے سے معذرت کر لی۔
پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر خان نے جیل عملے سے مطالبہ کیا کہ ملاقات میں ایک فیملی ممبر یا وکیل کو شامل کرنے کی اجازت دی جائے تاہم جیل عملے نے ان کی درخواست منظور نہیں کی۔
جیل عملے نے بیرسٹر گوہر خان کو جیل کے داخلی دروازے تک آنے کی اجازت دی جہاں انہوں نے جیل کے گیٹ نمبر پانچ پر اپنا نام درج کرایا تاہم اہلخانہ یا وکیل کو ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر بیرسٹر گوہر نے جیل کے داخلی دروازے پر کچھ دیر انتظار کیا جس کے بعد وہ واپس روانہ ہو گئے۔
خیال رہے کہ آج بروز منگل بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اہلخانہ اور وکلاء کی ملاقات کا دن تھا، بانی کی تینوں بہنیں علیمہ، عظمی اور نورین بھی اڈیالہ پہنچیں جبکہ بیرسٹر گوہر علی خان، سلمان اکرم راجہ اور نعیم پنچوتھہ بھی اڈیالہ جیل کے باہر موجود تھے تاہم جیل حکام کی جانب سے بیرسٹر گوہر کے علاوہ کسی کو بھی ملاقات کی اجازت نہ ملی۔
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر عمران خان کی بہنوں نے اڈیالہ جیل کے باہر دھرنا بھی دیا، جیل کے باہر تین گھنٹہ دھرنا دینے کے بعد بانی پی ٹی آئی کی بہنیں واپس روانہ ہو گئیں۔
Source





