Advertisement

بیرسٹر گوہر نےگورنر راج کے نفاذ کو پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔

1624345_1479815_11_updates.jpg


چیئرمین پی ٹی آئی نے بیرسٹر گوہر کے پی میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کو پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔

اس حوالے سے بیرسٹر گوہر نے علی زمان ایڈووکیٹ کی وساطت سے پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کو پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ گورنر راج اور ایمرجنسی نافذ کر کے جمہوری حکومت ختم کر دی گئی، اُمید ہے عدالت صوبے میں جمہوری حکومت بحال کرے گی۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ عدالت سے درخواست کی جلد سماعت کی استدعا کی ہے، ہم آئینی اور قانونی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

Source ​