بھارت اور پاکستان کے مابین ملزمان کی دوطرفہ حوالگی کا کوئی معاہدہ نہیں ہے: ممتاز زہرا بلوچ
دفتر خارجہ پاکستان کی طرف سے سربراہ کالعدم جماعت الدعوۃ حافظ سعید کی حوالگی کے حوالے سے بھارتی مطالبے کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے تصدیق کی ہے کہ بھارت کی طرف سے حافظ سعید کی حوالگی بارے درخواست پاکستان کو دی گئی ہے۔ ترجمان کے مطابق بھارت کی طرف سے درخواست نام نہاد منی لانڈرنگ کیس میں دی گئی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے سربراہ کالعدم تنظیم جماعت الدعوۃ حافظ سعید کی حوالگی کے حوالے سے بھارتی مطالبے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کی طرف سے حافظ سعید احمد کو بھارت کے حوالے کرنے کی درخواست کی گئی ہے لیکن یہاں یہ بات واضح کرنی ضروی ہے کہ بھارت اور پاکستان کے مابین ملزمان کی دوطرفہ حوالگی کا کوئی معاہدہ نہیں ہے۔
واضح رہے کہ ترجمان بھارتی وزارت خارجہ ارندم باغچی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ حافظ سعید کو 2008ء کے ممبئی حملوں میں ملوث ہونے کے شبہ میں ٹرائل کے لیے بھارت کے حوالے کرنے کی باضابطہ طور پر درخواست دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے درخواست متعلقہ معاون دستاویزات کے ساتھ پاکستان کو دی جا چکی ہے۔
یاد رہے کہ گزشہ برس اپریل میں سربراہ کالعدم جماعت الدعوۃ کو لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر کی طرف سے غیرقانونی فنڈنگ کے 2 مقدمات میں مجموعی طور پر 31 سال قید اور 3 لاکھ 40 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی تھی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/14haffseeddfrhhhdd.png
Advertisement





