Advertisement

بھارتی پراپیگنڈا بے نقاب، تربت نیول بیس پر حملے کی خبریں بے بنیاد

bustedj1h112.jpg

بھارت پاکستان پر حملے کی چھوٹی خبریں پھیلانے میں ماہر ہے, ایک بار پھر بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب ہوگیا, تربت نیول بیس پر دہشتگردوں کے حملے سے متعلق جھوٹا پروپیگنڈا سامنے آگیا۔

ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر زیرگردش خبریں بےبنیاد ہیں,بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات کے بعد بھارتی میڈیا نے منفی پروپیگنڈا شروع کردیا, ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا اور دیگر پلیٹ فارمز پر جعلی اور من گھڑت ویڈیوز شیئر کی جارہی ہیں، جن کے ذریعے تربت نیول بیس پر حملے کا پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق خدکوچہ تھانے کی ویڈیوز جعلی ہیں، دہشتگردوں کے خلاف انٹیلی جنس بنیادوں پر بلوچستان میں مؤثر آپریشنز جاری ہیں اور دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا جارہا ہے,بےبنیاد خبروں اور ویڈیوز کا مقصد خوف وہراس اور انتشار پھیلانا ہے، پاک فوج اور دیگر سیکیورٹی ادارے تمام اہم تنصیبات کی حفاظت کے لیے چوکس ہیں اور ہر قسم کی شرانگیزی کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔

گزشتہ روز بلوچستان کے مختلف اضلاع میں کی گئی دہشتگردانہ کارروائیوں میں 39 افراد جاں بحق ہوگئے تھے,بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل کے علاقے راڑہ شم میں مسلح افراد نے پنجاب سے تعلق رکھنے والے 23 مسافروں کو بسوں سے اتار کر فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا جبکہ دیگر افراد مختلف حملوں میں مارے گئے۔

دوسری جانب، بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 21 دہشتگرد ہلاک ہوئے،اور جوابی کارروائی میں14 جوان شہید ہوگئے, آئی ایس پی آر کے مطابق کلیئرنس آپریشن جاری ہیں، معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والوں ان گھناؤنی اور بزدلانہ کارروائیوں کے لیے اکسانے والوں، مجرموں، سہولت کاروں اور حوصلہ افزائی کرنے والوں کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
 
آہو ،بھارت جھوٹی خبریں پھیلاتا ہے اور آئی ایس پی آر سچی

images
 
Thanks sisat pk for immediately posting a thread countering fake news being spread in a thread below,

Siasat Pk admins should ban anti Pakistan bastrards who daily post fake news maligning Pakistan