- Joined
- May 2, 2019
- Posts
- 6,736
- Reaction score
- 8,312
- Points
- 113
راولپنڈی: بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول(ایل او سی) کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چری کوٹ سیکٹر پر میں بلااشتعال فائرنگ کر دی جس کی زد میں آکر ایک شہری شہید جبکہ خاتون زخمی ہو گئی۔
پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر جارحیت کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول(ایل اوسی) کے چری کوٹ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کر دی جس کی زد میں آکر ایک شہری شہید جبکہ خاتون زخمی ہو گئی۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی فوج نے جان بوجھ کر ایل او سی پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا،پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئےبھارت کی چوکیوں کو نشانہ بنایا جبکہ بھارتی فائرنگ سے زخمی خاتون کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
یاد رہے کہ بھارت کی جانب سےلائن آف کنٹرول( ایل او سی) پر فائرنگ معمول بن چکا ہے جس کا مقصد مسئلہ کشمیر اور شہریت بل سے توجہ ہٹانا ہے جبکہ وزیراعظم عمران خان اور وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کئی بار بھارت کی جانب سے فالس فلیگ آپریشن کی باتیں بھی کر چکے ہیں۔
http://gnnhd.tv/urdu/index.php/Pakistan/11121-1581102000





