Advertisement

بھائی کو اغوا کرکے پریس کانفرنس اور جھوٹی گواہی پرمجبورکیا گیا،شہزاداکبر

Advertisement
I will have serious doubts listening any thing from a guy who reported live from a bath tub and tried to interviewe cows of PM House. But, he says what the cult wants to listens !......so here we are !!
 
جب کئی سال بعد دنیا
کی تاریخ لکھی جائے گی تو
ایک قوم "المجرمین پاکستان"
کے بارے میں بھی ایک نئی تاریخ لکھی جائے گی ۔۔۔

مورخ لکھے گا کہ۔۔۔
قوم عاد۔۔۔
قوم ثمود۔۔۔اور
قوم لوط کے سارے مجموعی
گناہ اس قوم میں پائے جاتے
تھے۔۔۔

یہ ایک ایسی قوم تھی جو
نام تو اللہ کا لیتی تھی
مگر مانتی اپنے اپنے آلہ
کاروں کو تھی۔۔۔

قرآن کو اللہ کی کتاب مانتی
تھی پر عمل کے لئے انسانی
ہاتھ کی لکھی ہوئی کتابوں
پر عمل پیرا تھی۔۔

ایک ایسی قوم تھی جس
کو تعلیم صرف جاہل بنانے
کے لئے دی جاتی تھی۔۔

ایک ایسی قوم تھی جس کے مذیبی پیشواء خود
تو دنیا کی ہر آسائش سے لطف
اندوز ہوتے تھے مگر ان غافلین
کو غربت افلاس کے فائدے بتا
کرجنت کےٹکٹ دیتے تھے۔

ان کے حکمران بادشاہوں کی
طرح زندگی گزارتے تھے مگر
اس قوم کے نچلے طبقے کے
پاس کھانے کو روٹی میسر
نہیں تھی۔۔۔

مورخ لکھے گا کہ ۔۔۔
اس قوم میں انصاف بکتا
۔ تھا۔ طاقتور کیلئےعلیحدہ
۔ قانون اور غرباء کے لئے الگ
۔ قانون تھا۔
اس قوم کے⚖ قاضی انہی حکمرانوں کی طرح کرپٹ
اور انصاف سے عاری تھے۔⚖

ایک ایسی قوم تھی ۔۔۔
جو اپنی فوج کو اپنا پیٹ
کاٹ کر پالتی تھی کہ ہماری
حفاظت کرے مگر اسی فوج
نے حفاظت کے نام پر اپنی
ریاست بنا رکھی تھی۔۔۔

لکھا جائے گا ۔۔۔
اس قوم کے سیاستدان
خود غرض نا اہل اور بےحس
۔ تھے مگر یہ قوم ایسے
سیاستدانوں کو اپنا مسیحا
۔ سمجھتی تھی اور ان کے لئے
ایک دوسرے کی گردن کاٹنے
کو بھی تیار رہتی تھی ۔۔۔

مورخ لکھے گا ۔۔۔
اس قوم کے اکثر لوگ
دوسرے ملکوں میں بسنے کو
ترجیح دیتے تھے مگر اپنی
قومی ذہینت اپنےساتھ لےکر
جاتے تھے اور تہذیب یافتہ
ممالک بھی انھیں تہذیب
سکھانے سے قاصر رھے۔۔۔

یہ اندازہ اس لئے لگایا جائے گا کہ تہذیب یافتہ کھوپڑیوں میں سے جاہل کھوپڑیاں بھی ملیں گی۔۔۔

ایک ایسی قوم تھی
جو لمبی لمبی دعائیں اور
بدعائیں کرتی تھی مگراس
کاعملی کردارانتہائی ناگفتہ
بیہہ اور بیہودہ تھا۔۔۔

ایک ایسی قوم تھی
جس میں حرام خور عزت
دار کہلاتے تھے اور محنت
کرکے کھانے والے کمی کمین۔۔
یہ حق بات کو سمجھنے سے
عاری تھے۔اوربھیڑبکریوں کی
طرح جوچاہتا اپنےپیچھےلگا
لیتا۔ سب کچھ لٹ جانے کے
بعد بھی یہ انہی لٹیروں کے
پجاری بنے رہتے۔وہ ایک نئی
کہانی گھڑ کے ان پر اپنی
حکمرانی قائم رکھتے۔
اور یہ ان لٹیروں کے
گیت گاتے اور ان کی ہر نئی
کہانی پر واہ واہ کرتے اور
اپنی آنےوالی نسلوں کوپھر
ان کی غلامی میں جھونک دیتے۔


آدمی سے انسان بننے میں جو چیز سب سے اہم کردار ادا کرتی ہے وہ مطالعہ ہے ۔
ایک کہاوت ہے کہ "جب آدمی 10 کتابیں پڑھتا ہے تووہ 10 ہزار میل کا سفر کرلیتا ہے۔ " مطالعہ علم میں اضافہ کرتا ہے ، سوچ میں وسعت لاتا ہے ، گفتگو میں رونق لاتا ہے اور خیالات میں توازن پیدا کرتا ہے ۔



اسلئےآنیوالےوقت میں یہ قوم

"المجرمین پاکستان”

کے موضوع سے عبرت کے
طور پر پڑھائی جائے گی۔۔۔

دعاء گو ھوں
جوئیہ پنجاب اسمبلی