- Joined
- Feb 1, 2014
- Posts
- 32,099
- Reaction score
- 16,723
- Points
- 113
ملبورن: (ویب ڈیسک) بگ بیش لیگ (بی بی ایل) ٹیم میلبورن سٹارز نے دوسرے کوالیفائر میچ میں حارث رؤف کی عمدہ باؤلنگ کی بدولت سڈنی تھنڈرز کو 28 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔
Loading X post…
Open original post on Xتفصیلات کے مطابق میلبورن کرکٹ گراﺅنڈ میں کھیلے گئے میچ میں میلبورن سٹارز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بنائے۔
Loading X post…
Open original post on Xمارکوس سٹوئنس نے جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے 54 گیندوں پر 3 چھکوں اور7 چوکوں کی مدد سے 83 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ نک لارکن نے 49 گیندوں پر 3 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 83 رنز بنائے۔
Loading X post…
Open original post on Xسڈنی تھنڈرز کی جانب سے ڈینیل سیمز سب سے مہنے باﺅلر ثابت ہوئے جنہوں نے 4 اوورز میں 41 رنز دئیے اور کوئی وکٹ حاصل نہ کر سکے جبکہ کرس مورس نے 4 اوورز میں 30 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
ہدف کے تعاقب میں سڈنی تھنڈرز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز ہی بنا سکی اور یوں میلبورن سٹارز نے 28 رنز سے میچ جیت کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔
Loading X post…
Open original post on Xسڈنی تھنڈرز کی جانب سے ایلکس روز نے سب سے زیادہ 58 رنز بنائے جبکہ عثمان خواجہ 23، کرس مورس 21، ارجن نائر 30 اور جے لینٹن 10 رنز بنا سکے۔
Loading X post…
Open original post on Xملبورن سٹارز کی جانب سے ایک مرتبہ پھر حارث رﺅف نے انتہائی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔ انہوں نے 4 اوورز میں صرف 17 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ نتھن کولٹرنیل اور ایڈم زامپا نے 2,2 وکٹیں حاصل کیں۔
بگ بیش لیگ: حارث رؤف کی شاندار باؤلنگ کا سلسلہ جاری، ملبورن نے سڈنی تھنڈرز کو ہرا دیا
ملبورن: (ویب ڈیسک) بگ بیش لیگ (بی بی ایل) ٹیم میلبورن سٹارز نے دوسرے کوالیفائر میچ میں حارث رؤف کی عمدہ باؤلنگ کی بدولت سڈنی تھنڈرز کو 28 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔
urdu.dunyanews.tv





