Advertisement

بگاس پاور پلانٹس کو 169کروڑ ادائیگی کیلئے بجلی 18پیسے کم سستی کرنیکا انکشاف

bagas112j2.jpg

بجلی کے صارفین کے لیے ایک مثبت پیش رفت کے طور پر اکتوبر کے فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی قیمت میں 1 روپے 14 پیسے فی یونٹ کمی کی گئی ہے، تاہم حکومت نے صارفین کو 18 پیسے فی یونٹ اضافی ریلیف فراہم نہیں کیا۔

صارفین کو 18 پیسے فی یونٹ ریلیف فراہم نہ کرنے کی بنیادی وجہ بگاس پاور پلانٹس کو 1 ارب 69 کروڑ روپے کی ادائیگیاں ہیں، جن کی منظوری نیپرا (نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی) نے دی ہے۔

سی پی پی اے (سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی) نے بگاس پاور پلانٹس کے لیے 1 ارب 78 کروڑ روپے فیول کاسٹ کی مد میں مطالبہ کیا تھا، تاہم نیپرا کے ممبر ٹیرف مطہر نیاز رانا نے ان ادائیگیوں کی مخالفت کی۔
Loading X post…
Open original post on X

مطہر نیاز رانا نے اپنے اختلافی نوٹ میں مؤقف اختیار کیا کہ بگاس پاور پلانٹس کو ہائی ٹیرف کی بنیاد پر ادائیگیاں کرنا مناسب نہیں کیونکہ ان پلانٹس کے ٹیرف میں کمی پر بات چیت جاری ہے، اور یہ ادائیگیاں بجلی کے صارفین پر اضافی بوجھ ڈالیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر یہ ادائیگیاں نہ کی جاتیں تو بجلی کی قیمت میں مجموعی طور پر 1 روپے 32 پیسے فی یونٹ کمی ممکن ہوتی۔

صحافی قسمت خان کے مطابق بگاس پلانٹس کے مالکان میں سلیمان شہباز،جہانگیر ترین،مخدوم سید احمد محمود جیسی طاقتور شخصیات شامل ہیں۔
Loading X post…
Open original post on X
 
جب مالکان ********* گشتئ زادے چور فراڈئے منی لانڈر اور **** حرام کے پلے نطفہ حرام کرپٹ کتے ہوں تو پھر خود کو ہی یہ ادائیگیاں کرتے ہیں گشتی کے بچے