Advertisement

بڑی سیاسی جماعتیں جنرل نشستوں پر خواتین کو نمائندگی دینے میں ناکام

mutalb111h31.jpg

جیسے جیسے آئندہ عام انتخابات قریب آتے جا رہے ہیں ویسے ویسے انتخابی سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ ملک بھر کی تمام بڑی سیاسی جماعتیں ہر روز جلسے کر رہی ہیں اور پارٹی رہنما ایک دوسرے پر تنقید کے نشتر چلانے کے ساتھ ساتھ عوام سے مختلف دعوے اور وعدے کر رہے ہیں۔

دوسری طرف ایک اہم معاملہ سامنے آیا ہے کہ پاکستان کی بہت سی بڑی سیاسی جماعتوں نے انتخابات لڑنے کے لیے 5 فیصد سے بھی کم خواتین کو ٹکٹس جاری کیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو عورت فائونڈیشن نے ایک خط لکھ کر شکایت درج کرائی ہے کہ ملک کی متعدد بڑی جماعتوں نے قومی اسمبلی کی جنرل نشستوں کے لیے خواتین کو 5 فیصد سے بھی کم ٹکٹس جاری کیے ہیں۔

قومی اسمبلی کی جنرل نشستوں پر متحدہ قومی موومنٹ نے سب سے زیادہ 9 اعشاریہ 6 فیصد اور مسلم لیگ ن نے 7.8 فیصد خواتین کو ٹکٹس جاری کی ہیں۔

خط کے متن کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی نے قومی اسمبلی کی نشستوں پر 4اعشاریہ 5 فیصد، جماعت اسلامی نے 4 اعشاریہ 4 فیصد اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے خواتین کو 3 اعشاریہ 3 فیصد ٹکٹ جاری کی ہیں۔ جمعیت علماء اسلام ف اور بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) نے قومی اسمبلی کی نشستوں کیلئے خواتین کو نمائندگی ہی نہیں دی۔

عورت فائونڈیشن کے مطابق کوئی بھی سیاسی جماعت اگر 5 فیصد ٹکٹس خواتین کو جاری نہیں کرتیں تو وہ انتخابی نشان کے لیے نااہل ہو جاتی ہیں۔ عورت فائونڈیشن نے مطالبہ کیا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان قانون کی خلاف ورزی کا نوٹس لے اور ایسی سیاسی جماعتوں کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے۔
 
راجہ سلطان سکندر حرامخور کا ہتھوڑا صرف پی ٹی آئی کیخلاف چلتا ہے ۔۔۔

اگر ان پارٹیوں میں پی ٹی آئی نے 5 فیصد سے کم ٹکٹیں دی ہوتی تو پھر دیکھتے یہ ***** کیا کرتا۔

ویسے ہی ٹی آئی نے سب سے زیادہ خواتین کو ٹکٹیں دی ہیں۔