بلوچستان کے ضلع ژوب میں سیکیورٹی فورسز نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے 33 خارجی دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 7 اور 8 اگست کی درمیانی شب بھارتی پراکسی فتنہ خوارج سے تعلق رکھنے والے دہشتگردوں کا ایک بڑا گروہ پاکستان-افغان سرحد کے راستے سے ملک میں دراندازی کی کوشش کر رہا تھا۔
بیان میں کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز نے ژوب کے جنرل علاقے سمبازہ میں کارروائی کرتے ہوئے اس کوشش کو ناکام بنا دیا۔ جرات مندانہ اور بھرپور آپریشن میں 33 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد مارے گئے، جبکہ اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد کا بڑا ذخیرہ بھی قبضے میں لے لیا گیا۔
Loading X post…
Open original post on Xآئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں موجود دیگر خارجی دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملکی سرحدوں کے دفاع اور ہندوستانی اسپانسرڈ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔
Last edited:
Advertisement





