بلوچستان کابینہ کی تشکیل کو سینیٹ ضمنی انتخابات تک موخر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کی نو منتخب حکومت نےفیصلہ کیا ہے کہ صوبائی کابینہ کو 2 مرحلوں میں تشکیل دیا جائے گا، وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے اعلان کیا ہے کہ صوبائی کابینہ سینیٹ کے ضمنی انتخابات کے بعد تشکیل دی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان کی نئی کابینہ کی تشکیل آنے والے ایک سے دو دنوں میں مکمل ہوجائے گی، پہلے مرحلے میں مسلم لیگ ن کے پانچ، پیپلزپارٹی کے 3، اے این پی اور بی اے پی کا ایک ایک رکن کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔
امکان ہے کہ مسلم لیگ ن کو صحت، سی اینڈ ڈبلیو، زراعت، پی اینڈ ڈی اور پی ایچ ای کی وزارتیں ملنے کا امکان ہے۔
جبکہ پیپلزپارٹی کو خزانہ ایس اینڈ جی ڈی، تعلیم ، لیبر اور لائیو اسٹاک کی وزارتیں دی جاسکتی ہیں ۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/3safrazbuggtitkjskhh.png
Advertisement





