Advertisement

بلاول کے شہبازشریف پر سیلاب متاثرین فنڈز میں کرپشن کے الزام،امریکہ کا نوٹس

bila112.jpg

امریکہ نے بلاول زرداری کی جانب سے شہباز شریف پر سیلاب متاثرین کے فنڈز میں کرپشن کے الزام کا نوٹس لے لیا

امریکہ نے سابق پاکستانی وزیر خارجہ بلاول زرداری کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف پر سیلاب متاثرین کی رقم کھانے کے الزامات کا نوٹس لے لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر سے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ایک صحافی نے سوال کیا کہ پاکستان میں سابق وزیر خارجہ بلاول زردارینے وزیراعظم پر سیلاب متاثرین کو ملنے والی امدادی رقم کھانے کا الزام عائد کیا ہے، کیا امریکہ امدادی رقم کے غلط استعمال پر نظر رکھتا ہے؟

میتھیو ملر نے جواب دیا کہ امریکہ ایسی اطلاعات کو بہت سنجیدگی سے دیکھتا ہے، دنیا میں کہیں بھی امریکی ٹیکس دہندگان کے ڈالر کا استعمال ایک انتہائی سنجیدہ معاملہ ہے اورامداد کا غلط استعمال انسانی مفادات کو داؤ پر لگاسکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یو ایس ایڈ ایک ایسا ادارہ ہے جس کے ذریعے امداد کی فراہمی کی نگرانی رکھی جاتی ہے، جہاں بھی امداد کا غلط استعمال نظر آتا ہے اس امداد کو فوری طور پر بند کردیا جاتا ہے۔

خیال رہے کہ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول زرداری نے ایک بیان میں دعویٰ کیا تھا کہ میں نے بطور وزیر خارجہ سیلاب زدگان کیلئے 400 ملین ڈالر کا قرضہ اور امداد حاصل کی مگر وفاقی حکومت نے اس رقم کو مبینہ طور پر اپنے لیے مختص کرلیا۔
 
Two corrupt families which operate like Sicilian mafia have destroyed Pakistan.The country is a bhikari now because of the these two parties which have been in power for 40 years.India and China have economic giants due to proper planning and reforms which stated in late 1980s whereas Pakistan went downhill.I am not saying Pakistan can become China but it’s GDP could have grown.Bangladesh performed a lot better.Indonesia’s GDP is growing consistently above 5%.