Advertisement

بلاول نے فیصل کریم کنڈی کو پارلیمانی پارٹی اجلاس سے نکال دیا:اے آروائی


چئیرمین بلاول بھٹو کی گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کو shut up کال

کنڈی صاحب گفتگو میں نرمی لائیں اتنی روعنت اچھی نہیں ، فیصل کریم کنڈی کو پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس سے باہر نکال دیا
Loading X post…
Open original post on X
بلاول بھٹو نے فیصل کریم کنڈی کو باہر جانے کا کہا یا نہیں ؟
شرمیلا فاروقی کی آئیں بائیں شائیں

پیپلزپارٹی پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی۔۔"خیبرپختونخوا میں گورنر راج کی حمایت کرکے کیا آئندہ کا راستہ نہیں کھولا گیا؟ "۔ ارکان پارلیمنٹ کا قیادت سے سوال۔۔ "تحریک انصاف کو موقع فراہم کیا، وہ نہ مانے۔ گورنر راج پراتفاق نہ کرتے تو شاید پورے ملک میں سسٹم لپیٹا جا چکا ہوتا"۔ پی پی قیادت کا ارکان کو جواب، ذرائع۔۔"جذباتی نعرے اور جذباتی باتیں میرے سامنے نہ کریں، گھبرائیں نہیں میں بیٹھا ہوں"- صدر زرداری کا رکان پارلیمنٹ کو جواب
Loading X post…
Open original post on X


اسلام آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول زرداری نے پیپلز پارٹی کے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی شرکت پر اعتراض کرتے ہوئے انہیں اجلاس سے باہر جانے کی ہدایت کردی۔

ذرائع کے مطابق بلاول زرداری گورنر فیصل کریم کنڈی کے حالیہ بیانات، بالخصوص پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کے خلاف سخت زبان استعمال کرنے اور خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے معاملے پر جارحانہ مؤقف اختیار کرنے سے نالاں تھے۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس شروع ہوا تو گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی بھی وہاں پہنچ گئے۔ گورنر کو اجلاس میں دیکھ کر چیئرمین پیپلز پارٹی نے انہیں مخاطب کیا اور واضح کیا کہ یہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہے، اس لیے وہ فی الحال باہر چلے جائیں۔ بلاول نے گورنر فیصل کریم کنڈی کو اجلاس کی نوعیت اور اس میں شرکت کے معاملے پر اپنی ناراضی سے آگاہ کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس موقع پر بلاول نے گورنر فیصل کریم کنڈی کے طرزِ گفتگو پر بھی اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ کنڈی صاحب، گفتگو میں عاجزی اختیار کریں، اتنی رعونت اچھی نہیں، انہیں جو عہدہ ملا ہے، وہ پیپلز پارٹی کی مجبوری کی وجہ سے ملا ہے۔

فوجی جوانوں کے جنازے میں چیف ایگزیکٹو (وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا) نہ جا سکیں تو یہ کون سی جمہوریت ہے؟ فیصل کریم کنڈی
Loading X post…
Open original post on X
Loading X post…
Open original post on X
​
 
Last edited by a moderator:
سب تماشہ، سب ڈرامہ
آر وائی نیوز پہ غلطی سے چلا دیا یہ ڈرامہ اے آر وائی ڈیجیٹل پہ چلانا چاہیے تھا۔