Advertisement

بلاول بھٹو نے پارٹی ٹکٹ پر انتخابات لڑنے والے امیدواروں سے حلف لے لیا

8blawalbhuttohlffghjk.png

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی ٹکٹ پر انتخابات لڑنے والے امیدواروں سے عوام کی خدمت کا حلف لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی نےبدین میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے علاقے سے انتخابات میں حصہ لینے والے پیپلزپارٹی کے تمام امیدواروں کو اسٹیج کھڑا کیااور ان سب سے حلف لیا۔

بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ تمام امیدوار وعدہ کریں کہ اگر عوام آپ لوگوں کو ووٹ دیکر فتح دلوائی تو آپ لوگ کراچی یا اسلام آباد میں وقت گزارنے کے بجائے یہاں کے عوام کی خدمت میں وقت گزاریں گے ، اپنے رشتہ داروں کو نوکریاں دینے کےبجائے علاقے کے نوجوانوں کو نوکریاں دلوائیں گے اور ان کے مسائل کو حل کریں گے۔


بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے یہ حلف لیے جانے پر پیپلزپارٹی کے تمام امیدواروں نے ان کی ہاں میں ہاں ملائی۔

Loading X post…
Open original post on X

تقریر کے دوران بلاول بھٹو نے سیاسی مخالفین کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور جلسے سے شرکاء سے پیپلزپارٹی کے امیدواروں کو ووٹ دینے کا وعدہ لیا اور کہا کہ پیپلزپارٹی کے امیدواروں کو بھاری اکثریت سے جتوانے کا وعدہ کریں جس پر عوام نے بھی جوش و جذبے کا اظہار کیا۔