Advertisement

بشریٰ بی بی کا پروٹوکول اور شہبازشریف کے وسوسے،نصرت جاوید

بشریٰ بی بی آج بلٹ پروف گاڑی میں اڈیالہ جیل کے اندر گئی ہیں، وہاں ان کے ساتھ خیبر پختون خواہ پولیس کا پروٹوکول تھا۔اس کے بعد ان کی کانفرنس روم میں بانی پی ٹی آئی سے ون آن ون تفصیلی ملاقات ہوئی ہے۔ ان ملاقاتوں میں طے کیا جارہا ہے کہ ہم نے کونسی چیزیں ماننی ہیں اور کن چیزوں سے پیچھے ہٹنا ہے۔ صحافی نصرت جاوید
Loading X post…
Open original post on X

انتہائی طاقتور وزیر اعظم شہباز شریف کو وسوسے کیوں آنے لگے، وسوسے تو شیطان ڈالتا ہے، شہباز شریف کے اردگرد شیطان کون ہے؟ وزیر اعظم کو آج پتہ لگا کہ بشریٰ بی بی پروٹوکول سے اندر گئی ہیں تو وسوسے شروع ہوگئے ہیں،رپورٹیں مل رہی ہیں تو وسوسے، اس لئے دعائیں کررہے ہیں کہ قیامت تک ایسا ہی رہے۔ سینئر صحافی نصرت جاوید کی وزیر اعظم کی گفتگو پر معنی خیز گفتگو
Loading X post…
Open original post on X

مرضی اسکی چلے گی جس کے پاس "ہاکیوں" والے زیادہ ہیں، تحریک انصاف کے حوالے سے سب سے کلیدی کردار بشریٰ بی بی ادا کر رہی ہیں، مذاکرات کی حکمت عملی میں تحریک انصاف سے زیادہ سنی تحریک کے سربراہ اور علامہ راجا ناصر عباس ہیں جنہیں پارا چنار سے زیادہ تحریک انصاف کی فکر ہے، مذاکرات یقیناً ہو رہے ہیں اور یہ بات بھی اہم ہے کہ عمران خان 8 فروری بھولنے کو تیار ہیں، لیکن ابھی 9 مئی والا سوال اٹکا ہوا ہے، سینئر صحافی نصرت جاوید کی گفتگو
Loading X post…
Open original post on X

حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات سے متعلق ٹیمیں دونوں طرف سے بنی ہوئی ہیں، لیکن یہ صرف دکھاوا ہے۔ اصل مذاکرات وہ ہیں جو بشریٰ بی بی کر رہی ہیں۔ میں نے کل آپ کو بتایا تھا کہ پرسوں بشریٰ بی بی 2 مرتبہ وزیر اعلیٰ ہاؤس سے باہر بغیر سیکیورٹی کے ملاقات کے لیے گئیں۔ آج وہ بلٹ پروف گاڑی میں اڈیالہ جیل کے اندر گئی ہیں، وہاں ان کے ساتھ خیبر پختون خواہ پولیس کا پروٹوکول تھا۔اس کے بعد ان کی کانفرنس روم میں بانی پی ٹی آئی سے ون آن ون تفصیلی ملاقات ہوئی ہے۔ ان ملاقاتوں میں طے کیا جارہا ہے کہ ہم نے کونسی چیزیں ماننی ہیں اور کن چیزوں سے پیچھے ہٹنا ہے۔ سینئر صحافی نصرت جاوید کی گفتگو
Loading X post…
Open original post on X

عمران خان نے سیاست میں مار کھانے کے بعد اب بہت کچھ سیکھ لیا ہے، لیکن پنجابی کا ایک محاورہ ہے کہ اگر کوئی جوان عورت بیوہ ہو جائے تو وہ کمپرومائز کر لیتی ہے لیکن محلے کے اونترے منڈے اسے نہیں رہنے دیتے، پی ٹی آئی کے اونترے منڈے وہ ہیں جو سوشل میڈیا پر چھائے ہوئے ہیں، خود ساختہ ترجمان اور نوزائیدہ چیمپئن بنے ہوئے ہیں کہ ٹرمپ کچھ کرو، امریکہ نے پڑوسی ملک افغانستان میں 21 سال تک کتنے بنیادی حقوق دیئے، پنجابی کا ایک اور محاورہ ہے کہ ہاتھوں سے لگائی گرہیں اتنی سخت ہو جاتی ہیں کہ انہیں دانتوں سے کھولنا پڑتا ہے، سیاست نام ہی مڈل وے کا ہے، پہلے تھا کہ ہمارا مینڈیٹ چوری ہوا ہے اب یہ کہ 8 فروری بھول جائیں، میں سمجھتا ہوں کہ یہ بہت بڑی بات کنسیڈ کی گئی، اس بات سے یہ کہا گیا کہ آپ معافی کی درخواست نہ کریں اور کہیں ناں کہیں بڑا پن دکھائیں، میں دوبارہ کہہ رہا ہوں کہ اصل مذاکرات بشریٰ بی بی کر رہی ہیں، سینئر صحافی نصرت جاوید کی گفتگو
Loading X post…
Open original post on X
​
 
Fran Healy Shut Up GIF by Travis
Yeah Yeah Comedy GIF by CBS
​