نیب کی 190 ملین پائونڈ اسکینڈل کی تحقیقات اہم مرحلے میں داخل ہوگئیں۔
نیب نے شواہد کی بنیاد پر سابق خاتون اول بشری بی بی کا اسٹیٹس گواہ سے ملزمہ میں تبدیل کردیا ہے۔ 13 نومبر کوطلبی کے دوران بطور ملزمہ پوچھ گچھ ہوگی۔
نجی ٹی وی کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں بشریٰ بی بی کو بطور گواہ طلب کیا جاتا تھا، بشری بی بی کو ملزمہ شواہد کی روشنی میں بنایا گیا، تفتیش میں عدم تعاون پر عدالت سے گرفتاری مانگی جا سکتی ہے۔
Loading X post…
Open original post on Xدوسری جانب نیب نے شواہد کی بنیاد پر سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کا اسٹیٹس گواہ سے ملزمہ میں تبدیل کرنے کے بعد ریفرنس بھی جلد عدالت میں دائر کئے جانے کا امکان ہے۔
رضوان غلزئی نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ آخری آپشن کے طور پر عمران خان کی اہلیہ کی گرفتاری ہونی ہی ہے۔ اہم بات مگر یہ ہے کہ کسی طور پر نہ ٹوٹنے والے عمران خان یہ وار سہہ لیں گے؟
Loading X post…
Open original post on X- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/bush111hh12.jpg
Advertisement





