Advertisement

برٹش کالونیل کا واحد ملک جس نے اسکے نو آبادیاتی نظام سے چھٹکارہ پایا میں اس ملک کاشہری ہوں،یعنی امریکی

جس طرح دنیا میں انسانوں کی طرح ہر جاندار ، بے جان چیزوں کو اسکی خصوصیات کی بنیاد پر اسکی درجہ بندی کی جاتی ہے ویسے ہی دنیائے سیاست میں اقوام عالم کی درجہ بندی بھی موجود ہے۔

سلطنت برطانیہ اپنے عروج یعنی ملکہ وکٹوریہ عیسوی ۱۹۰۰ کے دوران تقریباً آدہی سے زیادہ دنیا پر حکمران تھی ،مشہور ہے کہ اسکی حکومت میں سورج غروب نہیں ہوتا تھا۔سیاست کے عالمی میدان میں اسکے کالونیل ممالک میں سے امریکہ وہ واحد ملک ہے جس نے نہ صرف خود اسکی اطاعت گزاری سے انحراف کرکے خود کو اسکی سرپرستی سے چھٹکارہ دلایا بلکہ اندرون سیاست کچھ ایسا داؤ کھیلنے میں کامیاب رہا جسکے نتائج سے

جنگ عظیم دوئم برپا ہوئی اور حالات برطانیہ کی بقا کیلئے ایسے کردئیے گئے کہ خود برطانیہ اور اسکے وزارت عظمی پر متمکن " جناب سر ونسٹن چرچل آنجہانی " کو اپنی بقا اور سلامتی کیلئے خود امریکہ سے مدد مانگ کر نہ صرف جنگ عظیم دوئم جیتی بلکہ جنگ کے اختتام پر اسے اپنی کالونیز کو ایک منصوبے کے تحت آزادیاں دیکر اپنی منڈیوں میں امریکی اشیاء کی فروختگی سے اپنے مقروض ہونے کی ادائیگی دینا پڑی،نو فری لنچ۔

میرے تجزیات کی روشنی میں ایسا سمجھا جائے کہ طے کیا گیا یونین جیک صرف ( جنرک حکمران ) برٹن نامی جزیرے اور اسکے برابری آئیر لینڈ اور اسکاٹلینڈ پر لہرائے گا اور بقیہ درجہ بندی کچھ اسطرح ہوگی کہ تمام گوری کالونیز کے مختلف جھنڈوں پر لازم ہوگا کہ یونین جیک واضح نظر آئے، ( نان جنرک ) ممالک کہہ لیں ، تیسری قسم بھی ( ریگولر ) جس پر ایسے ممالک جن پر برٹش حکمرانی کے دوران ان ہی ممالک میں انکے لئے خداموں کی اولادیں یعنی ( کمی اورکتے نہلانے والے) وہ بے شک اپنا جھنڈہ ہرا ،نیلا، پیلا جیسا چاہیں پسند کرسکتے ہیں مگر تمام نوآبادیات کو ایک کلب یعنی " دولت مشترکہ " کے تابع رہ کر برٹش پینل کوڈ ،سی آر پی سی تمام جنگلات ٹریفک دریائے قوانین کلر کوڈ وغیرہ وغیرہ کو من و عن برطانیہ کی نقل اپنے اپنے ناموں کے اظہار سے رکھنی ہوگی اور اسپر براجمان حکمرانوں کی سرپرستی اور نگہداشت ہمارے تابع ہونگے۔

ان تمام درجوں میں ایک نرالی قسم بھی ہوگی جیسے " کینیا" اب آپ چاہیں تو اس درجہ کی تحقیق آپ کریں۔غالبا ۱۹۶۸ کے دوران یا قریب میں جنوبی امریکہ کے ایک کالونیل جزیرے " فاکلینڈز " نے غلطی کرکے خود کو امریکی طرز پر آزاد کرانا چاہا برٹش ( جنرک) میں ایسا طلاطم آیا کہ اس تنکہ جزیرے حکومت کی بغاوت کو کچلنے کے لئے رائل آرمی اسکی نیوی ،ائیرفورس بمعہ شہزادوں پائلٹس کے جاکر اسے کچل کر ساری دنیا کو پیغام دیا گیا کہ مرا ہاتھی جب لاکھوں کا ہوتا ہے تو چھپا ہاتھی کتنا طاقتور ہوگا دیکھو۔

میری اس طویل بحث کے بعد عرض یہی ہے کہ ہوش کے ناخن لو پنگا مت لو، خود علامہ مرحوم اشارہ دے گئے ہیں اس رزق جس سے وٹامنز نکال لئے گئے ہوں وہاں رہ کر یونین جیک اصلی والا لگوانے کی جدوجہد کریں اور قدر زندگی بہتر کرلیں،عوام ال ناس کی بہتری اسمیں ممکن ہے،کالے حکمرانوں سے توقع نہ رکھیں۔​
 
Last edited by a moderator:
Lol american society got rid of british but inherited to another breed of rulers of scottish irish back ground. Nothing has changed, change of rulers cannot change the destiny of people. Only kennedy stood against the mafia consisted of war industry and Irish supremacy and he got killed