Advertisement

برقع پوش پشتون عورتیں، مغالطے اور حقائق

لال مسجد سے جب مولوی عبدالعزیز فرار ہو رہے تھے تو اس نے برقع پہن رکھا تھا، آج بھی دہشت گرد برقع پوش ہوکر یونیورسٹی پر حملہ کرنے کے لئے برقع پوش ہوکر آئے تھے، بہت سے عرب مسلمان ملکوں نے سرکاری دفاتر میں برقعے پر اس وجہ سے پابندی عائد کر رکھی ہے کہ یہ دہشتگردوں کے لئے موبائل کمین گاہ کا مقام رکھتا ہے،ـــ
آج کے واقعہ کے بعد ہمارے ہاں یہ بحث شروع ہوگئی ہے کہ آیا محض برقعہ پوش عورت ہی باپردہ ہوتی ہے، یا یہ کہ برقع ہی پردے کا معیار اور پیمانہ ہے،؟
عرب ممالک میں علماء کی طرف سے اس پر فتوے آ چکے ہیں اور برقعے کو پردے سے علیحدہ کیا گیا ہے، یعنی برقع معیار یا کوئی پیمانہ نہیں اس لئے جو عورتیں برقع نہیں پہنتیں سر ڈھانپتی ہیں وہ بھی باپردہ کہلاتی ہیں،ــــ
ہمارے پشتون قوم میں برقع کو خاص اہمیت حاصل تھی ایک وقت تھا جب وہ پشتون عورتیں باپردہ کہلائی جاتی تھیں جو برقع پہنتی تھیں، ایسی خواتین کے مردوں کو غیرت مند مسلمان اور اصل پشتون قرار دیا جاتا تھا، لیکن اب برقع کی اہمیت گھٹ گئی ہے جس طرح غیرت کا معنی و معیار زمان و مکان کے ساتھ تبدیل ہوتا رہتا ہے اسی طرح پشتون علاقوں میں بھی برقع کی اہمیت کہیں زیادہ کہیں کم اور کہیں نہ ہونے کے برابر ہےـــ
پشتون قوم عورت کے پردے کو خاص اہمیت دیتی ہے ہمارے بعض پشتون دوستوں کی نزدیک برقع استعمال کرنا پشتون خون میں شامل ہے، میرے خیال میں یہ خالص مبالغہ ہے حقیقت سے اس کا دور دور تک تعلق نہیں، آج کل آدھے سے زیادہ پشتون عورتیں برقع استعمال نہیں کرتیں، اگر برقع استعمال کرنے والی عورتوں کے مرد غیرت مند، مسلمان اور اصل پشتون ہوتے ہیں تو کیا آدھے سے زیادہ پشتون بے غیرت، غیرمسلم اور نقلی پشتون ہیں،؟
برقع وہ لباس ہوتا ہے جو پردے کے لئے مستعمل ہے یعنی برقع بذات خود پردہ نہیں ہے، پردے کیلئے ایک ذریعہ ہے، جو خواتین برقع استعمال کرتی ہیں وہ باپردہ ضرور ہین لیکن اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ جو خواتین برقع استعمال نہیں کرتیں وہ بے پردہ ہوتی ہیں،__
برقع پشتون قوم کی عورتیں استعمال ضرور کرتی ہیں لیکن وقت کے ساتھ ساتھ اس کا استعمال گھٹ رہا ہے، چند ہی پشتون علاقے ایسے ہیں جہاں برقع عام استعمال کیا جاتا ہے، یہ پشتون علاقے عموما جدید ریاست کی نعمتوں کے مرکزی مقامات سے بہت دور دراز واقع ہیں،ـــ
اس پوسٹ کے ذریعے میں اپنے ان دوستوں کو صرف یہ بتانا چاہتاہوں کہ اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ برقع پوشی باپردہ ہونے کا معیار ہے تو وہ پشتون عورتیں بے پردہ ہرگز نہیں جو لمبی چادر/ دوپٹہ استعمال کرتی ہیں جسے مقامی زبان میں "پڑونے" کہا جاتا ہےــ
اگر آپ یہ کہتے ہیں کہ برقع پوش خواتین کے مرد غیرت مند اور اصل پشتون ہوتے ہیں تو آدھی سے زیادہ پشتون خواتین برقع استعمال نہیں کرتیں، ایسی صورت حال میں آپ آدھے پشتون مردوں کو کیا کہیں گے؟
اگر آپ کہتے ہیں برقع ہماری پشتون روایت ہے تو روایتیں زمان و مکان کی تبدیلیوں کے ساتھ تبدیل ہوتی رہتی ہیں سو یہ روایت بھی تیزی سے بدل رہی ہے، اگر آپ کہتے ہیں کہ پشتون خون میں پردہ یا برقع شامل ہے تو آج تک کسی ڈاکٹر نے اس دعوی کی تصدیق نہیں کی ہے..
تحریر۔ راشد حمزہ
​
https://www.facebook.com/r.khan.h/posts/993616317442882​
 

یہ قوم بڑی سادہ تھی
سیدھے سادھے اسلام کے اصولوں پر گامزن تھی
اس کے مولویوں نے ہی اس کی کمر توڑ دی
اپنی نیک بیبیوں کے برقے بھی نہ چھوڑے


ایک مولوی دیوبندی بن گیا باقی سب کافر
ایک ملا بریلی میں بیٹھ گیا - باقی سب کافر

ایک شیخ اٹھا اور اہلحدیث بن گیا - باقی سب مشرک

سب سے بڑھ کے قادیانی ، اگر ملا فرقہ بنا سکتے ہیں تو نیا مذھب کیوں نہی ؟؟

ایک مولوی قادیانی بن گیا اور نبی تک کا دعوا کر بیٹھا ، باقی سب کافر بنا دئے
چند بیوقوف اسکے پیروکار بن گئے

ساری قوم بٹ گئی ، آپس میں لڑنا شروع کر دیا
قران کریم جو سب غلطیوں کی تصحیح کرتا ہے اس کو بھی کسی نے نہ پوچھا ، بلکہ اسکے مطالب بدل لئے
 

یہ قوم بڑی سادہ تھی
سیدھے سادھے اسلام کے اصولوں پر گامزن تھی
اس کے مولویوں نے ہی اس کی کمر توڑ دی
اپنی نیک بیبیوں کے برقے بھی نہ چھوڑے


ایک مولوی دیوبندی بن گیا باقی سب کافر
ایک ملا بریلی میں بیٹھ گیا - باقی سب کافر

ایک شیخ اٹھا اور اہلحدیث بن گیا - باقی سب مشرک

سب سے بڑھ کے قادیانی ، اگر ملا فرقہ بنا سکتے ہیں تو نیا مذھب کیوں نہی ؟؟

ایک مولوی قادیانی بن گیا اور نبی تک کا دعوا کر بیٹھا ، باقی سب کافر بنا دئے
چند بیوقوف اسکے پیروکار بن گئے

ساری قوم بٹ گئی ، آپس میں لڑنا شروع کر دیا
قران کریم جو سب غلطیوں کی تصحیح کرتا ہے اس کو بھی کسی نے نہ پوچھا ، بلکہ اسکے مطالب بدل لئے

سر جی، لگتا ہے کہ عید میلاد کے قورمے، بریانی، کیک، اور حلوے نوش فرمائے ہیں
آج تو ماشاءاللہ مولانا طارق جمیل سٹائل میں آئے ہوئے ہیں
:)