سپریم کورٹ نے سرکاری ملازمین کی بحالی کی اپیلیں مسترد کر دیں تاہم آرٹیکل 184/ 3 (از خود نوٹس) اور 187 کے اختیار کو استعمال کرتے ہوئے گریڈ ایک سے 7 کے سرکاری ملازمین کو بحال کردیا جبکہ اس سے بڑے سکیل کے ملازمین کی بحالی کو محکمانہ امتحان سے مشروط کر دیا۔
سپریم کورٹ میں سرکاری ملازمین کی بحالی کی اپیلوں پر کیس کی سماعت ہوئی، درخواستوں پر سماعت جسٹس عطا بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے کی جسٹس عمر عطا بندیال نے گزشتہ روز محفوظ کیا گیا فیصلہ آج پڑھ کر سنایا، فیصلے میں عدالت نے سرکاری ملازمین کی بحالی کی اپیلیں مسترد کردیں، یہ فیصلہ 4 ایک کے تناسب سے آیا۔
عدالت نے آرٹیکل 184/ 3 اور آرٹیکل 187 کے اختیار کو استعمال کر کے گریڈ ایک سے 7 کے ملازمین کو بحال کردیا، جب کہ گریڈ 8 اور اس سے اوپر کے ملازمین کی بحالی کو محکمانہ ٹیسٹ پاس کرنے سے مشروط کردیا۔
عدالت نے حکم دیا کہ کرپشن یا مس کنڈکٹ یا عدم حاضری پر نکالے گئے ملازمین بحال نہیں ہوں گے۔ بھرتی کے وقت ٹیسٹ لازمی کی شرط کو فالو کیا جائے گا ، جن ملازمین نے بھرتیوں کے وقت ٹیسٹ نہیں دیا اب دیں گے۔
جسٹس منصور علی شاہ نے اپیلیں مسترد کرنے سے اختلاف کیا اور اختلافی نوٹ تحریر کیا جس میں انہوں نے پارلیمنٹ کو سپریم قرار دیتے ہوئے لکھا تھا کہ ملازمین کو جس تاریخ سے نکالا گیا تھا، اسی تاریخ سے تنخواہیں اور مراعات دی جائیں۔
تحریری فیصلے میں شامل جسٹس منصور علی شاہ کے اختلافی نوٹ میں کہا گیا ہے کہ پارلیمانی نظامِ حکومت میں پارلیمنٹ سپریم ہے،پارلیمنٹ کو نیچا دکھانا جمہوریت کو نیچا دکھانے کے مترادف ہے،مقننہ اور عدلیہ کو آئینی حدود میں کردار ادا کرنا چاہیے۔
جسٹس منصور علی شاہ کے مطابق سیکڈ ایمپلائز ایکٹ کالعدم قرار دینے کے خلاف نظرِ ثانی اپیلوں کو منظور کیا جاتا ہے، سیکڈ ایمپلائز ایکٹ کے بعد نکالے گئے ملازمین کو تمام مراعات دی جائیں۔
اپنے اختلافی نوٹ میں انہوں نے تحریر کیا کہ ایکٹ آف پارلیمنٹ کے سیکشن 4 اور سیکشن 10 آئین سے متصادم ہیں جس کا جائزہ لینا ہے۔ملازمین کو جس تاریخ سے نکالا گیا اسی سے بحال کیا جائے، ملازمین کے اس عرصے کو چھٹی بمع تنخواہ تصور کیا جائے۔آرٹیکل 8 کے تحت ایکٹ کی آئین سے متصادم شقوں کو ہی کالعدم قرار دیا جا سکتا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/mansoor1112.jpg
Advertisement





