Advertisement

برطانوی خاتون پر داعش سے تعلق کا جرم ثابت


برطانوی خاتون پر دولت اسلامیہ سے تعلق کا جرم ثابت


tQvJXWp.png



برطانوی خاتون ترینہ شکیل جو اپنے کمسن بیٹے کے ساتھ شام گئی تھیں، شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کی رکنیت کی مجرم قرار پائی ہیں۔
26 سالہ برطانوی خاتون پر خود ساختہ خلافت سے واپسی پر فرد جرم عائد کی گئی ہے۔برمنگھم سے تعلق رکھنے والی ترینہ شکیل کو ٹوئٹر پر پیغامات کے ذریعے دہشت گردی کے اقدامات کی حوصلہ افزائی کا مجرم بھی ٹھہرایا گیا ہے۔ وہ ان الزامات کی تردید کرتی ہیں۔تاہم انھوں نے تسلیم کیا کہ وہ شام گئی تھیں۔

برمنگھم کراؤن کورٹ میں دو ہفتے کی سماعت کے بعد، ججز نے ان کے اس دعوے کو مسترد کر دیا کہ ان کی خواہش صرف شرعی قانون کے زیر اثر علاقے میں رہنے کی تھی۔ججز نے انھیں ان کے وہ ٹویٹس، پیغامات اور تصاویر دکھائیں جن میں دولت اسلامیہ کے نشان والی تصاویر بھی شامل تھیں اور انھوں نے ہتھیار اٹھانے کا مطالبہ کیا تھا۔

ترینہ شکیل اکتوبر 2014 میں خفیہ طور پر شام چلے گئی تھیں جہاں سے انھوں نے تصاویر پوسٹ کی تھیں جن میں ان کے بیٹے کے سر پر دولت اسلامیہ کا جھنڈا بندھا ہوا بھی دکھایا گیا تھا۔انھوں نے عدالت کو بتایا کہ انھوں نے ایسا اس لیے کیا کیونکہ وہ ہیٹ یا ٹوپی پسند کرتا ہے۔
ترینہ شکیل کے وکلا کی جانب سے دلائل پیش کیے گئے کہ وہ اپنے چھوٹے بچے کے ساتھ شام اس لیے گئی تھیں کہ وہ ناخوش خاندانی زندگی سے فرار چاہتی تھیں۔این ایس پی سی سی کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ ناقابل یقین ہے کہ ایک ماں اپنے بچوں کو اس قدر خطرناک صوتحال میں ڈالنے کی خواہش رکھتی ہے، جس سے اس کو نقصان اور موت کا خطرہ ہوسکتا ہے۔

ترینہ شکیل دولت اسلامیہ کے زیر اثر علاقے سے جنوری 2015 سے لوٹ آئیں۔ان کے وکلا کا کہنا تھا کہ وہ شام میں ناخوش تھیں اور انھوں نے عدالت کو بتایا: میں اپنی مرضی سے واپس آئی ہوں۔ میں واپس آئی ہوں کیونکہ مجھے احساس ہوا کہ میں نے غلطی کی تھی۔ترینہ شکیل کا کہنا تھا کہ وہ دہشت گرد گروہ کے شکنجوں سے ایک بس کے ذریعے فرار ہوئیں اور ایک ٹیکسی والے کو رشوت دے کر ترکی کی سرحد پار کی۔ترینہ شکیل کو پیرکے روز سزا سنائی جائے گی۔


QydsxLi.png


بی بی سی اُردو

​
 
Last edited by a moderator:
Advertisement
thanks to media and international media result on her but fact on ground was different they are the killer but killer nothing else that is why she come back
 
لمبی قید انشااللّہ اور بچہ بھی واپس نہیں ملے گا۔ پاکستان ہوتا تو اس خاتون کو بھی عافیہ صدیقی کا سٹیٹس مل جاتا۔ داعش والوں نے اپنے بھیڑیوں کی جنسی حوّس کے لیے دنیا بھر سے عورتیں جمع کرنے کی کوشش کی۔ رب العالمین انسانوں کو طالبان و داعش جیسے سماجی اور جنسی درندوں سے محفوظ رکھے
 
Total Bullll sshiiiit. The creators of Organisations now Announcing Jail for People who wanted to join them

Look Like Fake Story

I don't believe n Media Bull shiitting all timeeee
 
ان صاحبہ کا دماغ خراب ہوا تھا جو اپنی اور اپنے بچّے کی جان کی دشمن بن گئ تھيں؟