برطانوی ایئر لائنز کمپنی ورجن اٹلانٹک نے لاہور اور اسلام آباد میں اپنے فضائی آپریشنز معطل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ورجن اٹلانٹک کی جانب سے اپنی آفیشل ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق کمپنی نے2023 میں اپنے فلائنگ پروگرام کو بڑھانے کیلئے غور شروع کردیا ہے ، اس دوران کمپنی کے پورے نیٹ ورک کا جائزہ لیا گیااور کم پیداوار والے آپریشنز کے حوالے سے کچھ بنیادی تبدیلیاں کرنےکا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔
ترجمان ورجن اٹلانٹک کے مطابق ہم نے دو سال قبل ایسے وقت میں ہیتھرو سے لاہور اور اسلام آباد کیلئے اپنی سروسز کا آغاز کیا تھا جب کورونا کی وجہ سے امریکہ سمیت دیگر ممالک نے ایئر لائنز کی روایتی مارکیٹوں کو محدود کردیا تھا۔
Loading X post…
Open original post on Xورجن اٹلانٹک کے ترجمان نےکہا کہ ہم بہت ہی افسوس کے ساتھ یہ اعلان کررہے ہیں کہ ہم نے ہیتھرو سے پاکستان کیلئے اپنے آپریشنز کو معطل کرنے مشکل فیصلہ کیا ہے، ہم نے یہ فیصلہ بہت آرام سےنہیں لیا، ہم اس فیصلے کیلئے پاکستان میں ہر ایک سے معذرت کرتے ہیں اور پاکستان میں اپنے صارفین، انتظامیہ، ٹیمز اور شراکت داروں کا شکریہ بھی ادا کرتے ہیں۔
Loading X post…
Open original post on Xترجمان نےورجن اٹلانٹک کی پاکستان میں اپنی فلائٹس کی آخری تاریخوں کا اعلان بھی کردیا ہے
LONDON-LAHORE VS364 30th April 2023 at 21:55
LAHORE-LONDON VS365 1st May 2023 at 12:25
LAHORE-ISLAMABAD VS378 8th July 2023 at 21:55
ISLAMABAD-LONDON VS379 9th July 2023 at 12:40
Advertisement





