- Joined
- Feb 10, 2020
- Posts
- 6,444
- Reaction score
- 5,189
- Points
- 178
گستاخانہ خاکوں پر فرانسیسی صدر کے متنازعہ بیان کا معاملہ، برطانوی اور یورپی نیوز ویب سائٹس نے تنقیدی مضامین ہٹا دئیے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر فرانسیسی صدر میکرون کے متنازعہ بیان پر برطانوی اور یورپی نیوز ویب سائٹس پر فرانسیسی صدر پر تنقیدی مضامین شائع کیے گئے تھے، جن کو برطانوی اور یورپی نیوز ویب سائٹس نے ہٹا دیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق گستاخانہ خاکوں پر فرانسیسی صدر کے متنازعہ بیان پر برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز میں مہرین خان کا ایک مضمون منگل کو شائع ہوا تھا جس میں انہوں میں تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ فرانسیسی صدر میکرون کی مسلم مخالف پالیسیوں کی وجہ سے کم ہوتی شدت پسندی کو مزید بڑھاوا مل رہا ہے جس کا نقصان خود فرانسیسی صدر کو ہو گا۔
مہرین خان کا اپنے مضمون میں کہنا تھا کہ میکرون کے مسلمانوں کو علیحدگی پسندی کے طعنے فرانس کو مزید تقسیم کر رہے ہیں، چند افراد کے اقدام کی وجہ سے فرانس کے ساٹھ لاکھ مسلمانوں کو مورد الزام ٹھہرانے کے بجائے میکرون کو شدت پسندی کے خاتمے کے لیے مسلمانوں کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے نہ کہ ان کو علیحدگی پسندی کے طعنے دیے جائیں۔
مضمون نگار کا مہرین خان کا برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز میں لکھے گئے اپنے مضمون میں یہ بھی کہنا تھا کہ مسلمانوں کو یورپ میں ہر جگہ پر اپنی وفاداری ثابت کرنا پڑتی ہے اور افسوس کی بات ہے کہ چند ظاہری علامات کو فرانس برداشت کرنے کے لیے تیار ہی نہیں ہے۔
برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز نے مہرین خان کا مذکورہ مضمون اگلے ہی روز اپنی ویب سائٹ سے ہٹا دیا اور مضمون ہٹاتے ہوئے اپنی ویب سائٹ پر وضاحت میں لکھا کہ مذکورہ مضمون حقائق کے برعکس ہے جس کی وجہ سے اسے ویب سائٹ سے ہٹایا جا رہا ہے۔
خیال رہے کہ برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز سے قبل پولیٹیکو یورپ کی نیوز ویب سائٹ سے فرانسیسی سیکیولرز کو خطرناک قرار دینے والے مضمون کو ویب سائٹ سے ہٹا دیا گیا تھا اور نیوز ایڈیٹر نے ویب سائٹس سے مضمون ہٹانے کا یہ جواز دیا تھا کہ مذکورہ مضمون ادارے کی پالیسیوں سے مطابقت نہیں رکھتا تھا جس کی وجہ سے اسے ویب سائٹ سے ہٹا دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت سے متعلق متنازعہ بیان کے بعد سے پوری امت مسلمہ میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے اور فرانس کے صدر میکرون سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے اس کے علاوہ فرانس کی مصنوعات کا مسلم ممالک کی جانب سے بائیکاٹ بھی کیا جا رہا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/2kkk0N7.jpg





