Advertisement

بارہ ارب ڈالر اثاثوں کے اجرا کے لیے دستخط کو حتمی شکل دیدی، باقر قالیباف

1593901_876405_baqir_updates.jpg


ایران کے چیف مذاکرات کار محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں 12 ارب ڈالر کے منجمد اثاثوں کے اجرا کے لیے دستخط کو حتمی شکل دے دی گئی۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمدورفت پر رابطے کا نظام قائم کرنے پر اتفاق کیا ہے، اقدام کا مقصد کسی بھی قسم کے تصادم یا کشیدگی سے بچنا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سوئٹزرلینڈ مذاکرات کی بنیاد پر لبنان کی علاقائی سالمیت وخودمختاری کی ضمانت دینے پر اتفاق کیا ہے، آبنائے ہرمز پر مشاورت کے لیے ایرانی وفد عمان پہنچ گیا ہے۔

باقر قالیباف نے مزید کہا کہ وفد میں وزیرخارجہ عباس عراقچی بھی شامل ہیں۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ ایران اپنے طریقہ کار کے مطابق بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی آئی اے ای اے سے تعاون جاری رکھے گا، فیصلے مشاورتی اسمبلی اور سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے مطابق ہوں گے۔


Source
Loading X post…
Open original post on X
Loading X post…
Open original post on X
Loading X post…
Open original post on X
​
 
Last edited by a moderator:
ایران کے مائ باپ سے دست بستہ گُزارش ہے بلکہ عاجز سی درخواست ہے کہ بارہ بلین ڈالروں میں سے ایک آدھ بلین پاکستان کو دےدیں ، پاکستان کی سرکار نے یہ ساری دوڑ دھوپ اسی لیۓ کی ہے کہ مالک خوش ہو کر انعام وغیرہ دیں گے ، مولا آپ کی خیر کرے۔ بھاگ لگے رہن