کسٹم حکام نے طورخم بارڈر پر کارروائی کرتے ہوئے بارڈر سیکیورٹی فورس کے باورچی کو 70ہزار امریکی ڈالر افغانستان اسمگل کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بارڈر سیکیورٹی فورس کے آفیشل میس کے باورچی زکریا کو کسٹم حکام نے اس وقت گرفتار کیا جب وہ طورخم بارڈر کے زیروکراسنگ والے حصے پر امریکی ڈالروں سے بھرے 2 پیکٹ ایک افغان شہری کے حوالے کررہا تھا۔
کسٹم حکام نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے زکریا کو پیسوں کے پیکٹس سمیت گرفتار کرلیا جبکہ افغان شہری اپنے علاقے میں فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
کسٹم حکام نے زکریا کے قبضے سے 70ہزار امریکی ڈالر برآمد کرکے اپنے قبضے میں لے لیے ہیں اور زکریا کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے کہ بارڈر سیکیورٹی فورس کا ایک ملازم کرنسی اسمگلنگ کے دھندے میں کیسے ملوث ہوا۔
خیال رہے کہ چند روز قبل کسٹم حکام نے اپنے ہی ایک انسپکٹر اور ایک سپاہی کو امریکی ڈالر کی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔