قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کی چیٹ کو لیک کرکے اس کا سکرین شاٹ ٹی وی چینل پر نشر کرنے کے خلاف ٹویٹر پر ٹرینڈ شروع ہوگیا ہے، صارفین نے چینل کے بائیکاٹ کا مطالبہ کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں کپتان بابراعظم کے سی ای او کے ساتھ ہونے والی واٹس ایپ چیٹ لیک کرکے نشر کردی گئی ، سینئر صحافی و اینکر وسیم بادامی نے باقاعدہ اس سکرین شاٹ میں لکھے میسجز پڑھ کر سنائے جس پر پروگرام میں شریک کرکٹرز نے بھی احتجاج کیا۔
سابق کرکٹر اظہر علی نے کہا کہ کیا اس چیٹ کو لیک کرنے سے پہلے بابراعظم سے اجازت لی گئی؟ اخلاقی طور پر تو یہ پیغامات نشر کرنے سے پہلے بھی بابراعظم سے اجازت لی جانی چاہیے تھی۔
Loading X post…
Open original post on Xسابق کرکٹر باسط علی نے آپ بابراعظم کے کسی کو بھیجے گئے پیغامات کو اس طرح ٹی وی پر نشر نہیں کیا جاسکتا۔
Loading X post…
Open original post on Xقومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کی سی ای او کے ساتھ ہونے والی گفتگو کو اس طرح پبلک کرنے پر سابق کرکٹرز اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آرہا ہے، مطالبہ کیا جارہا ہے کہ اے آروائی نیوز کے اسپورٹس چینل اے اسپورٹس کا بائیکاٹ کردیا جائے، اس حوالے سے ٹویٹر پر ہیش ٹیگ بھی ٹاپ ٹرینڈنگ میں آگیا ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وقار یونس نے بھی اس سکرین شاٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ کیا کرنے کی کوشش کررہے ہیں، یہ شدید مضحکہ خیز ہے، اب خوش ہوگئے ہیں آپ لوگ؟ خدا کیلئے بابراعظم کو اکیلا چھوڑ دیں، وہ پاکستان کرکٹ کا ایک اثاثہ ہیں۔
Loading X post…
Open original post on Xبوم بوم آفریدی نے اس واقعہ کو ایک گھٹیا حرکت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی حرکتیں نہیں کی جاتیں، ہم اپنے ملک کو خود ہی بدنام کررہے ہیں، کسی کے ساتھ ہونے والے پرائیوٹ میسج کو آپ کیسے ٹی وی پر نشر کرسکتے ہیں، یہ حرکت کرنے کی ضرورت کیا تھی؟ اور اس چیز کو میڈیا پر کیوں لایا گیا؟
شاہد آفریدی نے چیٹ کے سکرین شاٹ کو میڈیا پر شیئر کرنے والے صحافی شعیب جٹ کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ انہوں نےایسا کیوں کیا؟ کیا چیئرمین نے ایسا کہا تھا کہ یہ چیز میڈیا پر شیئر کی جائے؟ اگر یہ حرکت چیئرمین نے بھی کی ہے تو میں معذرت خواہ ہوں یہ بہت گھٹیا حرکت ہے۔
Loading X post…
Open original post on Xبھارتی صحافی سشانت مہتا نے بھی اس معاملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں نے بابراعظم کی پرائیویٹ چیٹ لیک کردی، پاکستانی کھلاڑیوں کو ملتا کیا ہے جو ان سے اتنی امیدیں رکھی جاتی ہیں، یہ شرمناک ہے، ابھی بابراعظم نے ورلڈ کپ میں تین میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرنی ہے۔
Loading X post…
Open original post on Xکرکٹ شائقین اور صحافیوں نے اس غیر اخلاقی حرکت اور قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے اے آروائی نیوز کے چینل اے اسپورٹس کے بائیکاٹ کا مطالبہ کردیا ہے۔
Loading X post…
Open original post on XLoading X post…
Open original post on X- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/2bababhazma,aljskjshhs.png
Advertisement





