آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ ساتھ الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بھرپور تیاریاں کر رہا ہے۔ سیاسی جماعتوں کی طرف سے انتخابات میں جیت کے لیے دوسری سیاسی جماعتوں کی حمایت حاصل کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق صوبائی جنرل سیکریٹری عوامی نیشنل پارٹی پنجاب (اے این پی) امیر بہادر خان ہوتی نے پنجاب میں استحکام پاکستان پارٹی کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی پی پی کے صدر عبدالعلیم خان سے امیر بہادر خان ہوتی اور چیئرمین ہزارہ ویلفیئر ایسوسی ایشن بشیر احمد کی صوبائی دارالحکومت لاہور میں ملاقات ہوئی ہے۔ امیر بہادر خان ہوتی نے ملاقات کے موقع پر موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو کی اور پنجاب بھر میں ان کی سیاسی جماعت کے امیدواروں کی حمایت کرنے کا اعلان کر دیا۔
امیر بہادر خان ہوتی کا کہنا تھا کہ استحکام پاکستان پارٹی کے پنجاب میں تمام امیدواروں کا بھرپور ساتش دیا جائے گا۔ چیئرمین ہزاری ویلفیئر ایسوسی ایشن مبشر لال نے اس موقع پر استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ میرا منشور ملک کی غریب عوام کی بلاتفریق خدمت اور عام شہریوں کے کام آنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شاہدرہ اور اس کے مضافاتی علاقے ہر لحاظ سے اپ گریڈ کرنا ہماری اولین ترجیح ہو گی۔، عام انتخابات کے لیے ہزارہ برادری اور اے این پی کی طرف سے حمایت کی یقین دہانی پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ شاہدرہ بھی ڈیفنس اور گلبرگ جیسا ترقی یافتہ ہو گا بس آپ نے عقاب اور شیر کے نشان کو نہیں بھولنا
ابق صدر تحریک انصاف رائو ٹائون نے آئی پی پی کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ NA-117 میں پی ٹی آئی کے تمام کارکن صرف عبدالعلیم خان کی انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔ علاوہ ازیں نعیم گورائیہ ایڈووکیٹ اور عارف اعوان ایڈووکیٹ نے بھی وکلاء برادری کے ساتھ عبدالعلیم خان سے ملاقات کی اور بھرپور سپورٹ کرنے کا اعلان کر دیا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/anpipp14.jpg
Last edited:
Advertisement





