ایک بُھولا بِسرا ضمنی انتخاب
از: ڈاکٹر محمد عثمان اعوان
ضمنی انتخابات اور پارلیمانی جمہوریت کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔ ایک نشست پر ہونے والا انتخاب حکومت تبدیل کرنے کے لیے عددی طور پر تو کوئی معنی نہیں رکھتا لیکن بہرحال ہر ایک نشست پر ضمنی انتخاب کا اپنا سیاسی اثر موجود ہوتا ہے۔ ضمنی انتخابات بہت سالوں تک پاکستانی جمہوریت میں حکومتِ وقت کی جیب کا سکہ سمجھے جاتے رہے ہیں۔ حکومتِ وقت ضمنی انتخاب جیتتی ہے تو اُسے اپنی پالیسیوں پر عوامی اعتماد قرار دیتی ہے۔ حزبِ اختلاف یہ انتخاب جیتتی ہے تو اُسے حکومتی کارکردگی پر عدم اعتماد سے تعبیر کرتی ہے۔
2018 میں منتخب ہونے والی قومی اسمبلی میں ایک منقسم مینڈیٹ ہے۔ پاکستان تحریکِ انصاف کی حکومت چند ووٹوں کی اکثریت رکھتی ہے۔ متحدہ قومی موومنٹ، گرینڈ الائنس یا پاکستان مسلم لیگ (قائداعظم) کی اہمیت ان حالات میں مسلّمہ ہے۔ حال ہی میں ہونے والے ڈسکہ اور کراچی کے ضمنی انتخابات پچھلے دو مہینے میں سیاسی اُفق پر چھائے رہے۔ گوجرانوالہ اور سیالکوٹ کے درمیان واقع تحصیل ڈسکہ کا ضمنی انتخاب کئی لحاظ سے منفرد ثابت ہوا۔ پاکستان جیسے ملک میں کسی انتخاب کو Null and Void قرار دینا بذاتِ خود ایک انہونی سی بات لگتی تھی، لیکن الیکشن کمیشن نے پاکستان مسلم لیگ (نواز) کی درخواست پر حکومتِ وقت کے خلاف فیصلہ دیا۔ فروری میں منعقد ہونے والے ضمنی انتخاب کو کالعدم قرار دیا گیا اور اپریل 2021 میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی امیدوار تقریباً اٹھارہ ہزار ووٹوں سے کامیاب ہوئیں۔ لاہور سیالکوٹ موٹر وے بننے سے جن شہروں کو براہِ راست فائدہ پہنچا ہے، ڈسکہ اُن میں شامل ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) اس منصوبے کا کریڈٹ بجا طور پر لیتی ہے جس سے لاہور ڈسکہ فاصلہ تقریباً 45 منٹ کا ہوگیا ہے۔
29 اپریل 2021 کو این اے-249 کراچی میں ہونے والا ضمنی انتخاب بھی دلچسپ رہا۔ پاکستان تحریکِ انصاف کے وفاقی وزیر فیصل واؤڈا کی خالی نشست پر پاکستان تحریکِ انصاف کا امیدوار بُری طرح ہار گیا۔ نہ تین میں نہ تیرہ میں سمجھے جانے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار نے کم ٹرن آؤٹ والے اس ضمنی انتخاب میں کامیابی حاصل کی۔ شہرِی سندھ کے حلقے میں یہ کامیابی پاکستان پیپلز پارٹی کے لیے اہم کامیابی سمجھی جا رہی ہے۔
11 مئی 2013 کو منتخب ہونے والی قومی اسمبلی میں 37 نشستوں پر ضمنی انتخاب ہوئے۔ کچھ مقابلوں نے سیاسی مبصرین کی نمایاں توجہ حاصل کی۔ این اے -1 پشاور کی نشست 2013 کے عام انتخابات میں جناب عمران خان صاحب نے جیتی تھی لیکن دو ماہ کے وقفے کے بعد ہونے والے ضمنی انتخاب میں عوامی نیشنل پارٹی نے میدان مار لیا۔ مولانا فضل الرحمٰن کی خالی کردہ دو نشستیں این اے-25 اور این اے -27 جمیعت علمائے اسلام کے امیدوار ہار گئے۔ جناب عمران خان کی خالی کردہ میانوالی کی نشست این اے-71 پر بھی پاکستان مسلم لیگ (ن) کا امیدوار کامیاب ہوا۔
2014 کے دھرنے کے عین دوران جناب جاوید ہاشمی نے پاکستان تحریکِ انصاف چھوڑ دی اور ساتھ ہی این اے -149 کی نشست سے مستعفی ہوگئے۔ اس نشست پر ضمنی انتخاب میں پاکستان تحریکِ انصاف کے ملک عامر ڈوگر نے جناب جاوید ہاشمی کو شکست دی۔
2013 کے عام انتخابات کے بعد پاکستان تحریکِ انصاف نے جن چار حلقوں کو کھولنے کی درخواست کی تھی اُن میں لاہور کا حلقہ این اے-122 بھی شامل تھا۔ اس حلقے میں جناب سردار ایاز صادق نے جناب عمران خان کو شکست دی تھی۔ الیکشن ٹربیونل نے اس نشست پر دوبارہ انتخاب کا حکم دیا تو اس ضمنی انتخاب نے عالمگیر توجہ حاصل کی۔ جناب نواز شریف کو 2015-10-11 کو ہونے والے اس ضمنی انتخاب میں محترم ایاز صادق صاحب کی کامیابی کا اتنا یقین تھا کہ انہوں نے دو ماہ کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی کا انتخاب ہی نہ کروایا۔ پاکستان تحریکِ انصاف کے عبدالعلیم خان اور جناب سردار ایاز صادق کے درمیان اس ضمنی انتخاب کو پاکستان کی تاریخ کا مہنگا ترین ضمنی انتخاب بھی کہا جاتا ہے۔اربوں روپے اس ضمنی انتخاب میں خرچ ہوئے۔ بہر حال دوہزار کے قریب ووٹوں سے سردار ایاز صادق کامیاب ہوئے اور دوبارہ اسپیکر قومی اسمبلی کی ذمہ داری سنبھالی۔
عدالتِ عظمٰی کی طرف سے جناب نواز شریف کو نااہل کیا گیا تو این اے-120 کے ضمنی انتخاب نے بھی قابلِ ذکر توجہ حاصل کی۔ پاکستان تحریکِ انصاف کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد تھیں۔ محترم کلثوم نواز شریف کو پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اپنا امیدوار نامزد کیا۔ اس ضمنی انتخاب کی مہم کے دوران بیگم کلثوم نواز کو کینسر کے مرض کی تشخیص ہوئی اور وہ انتخابی مہم ادھوری چھوڑ کر علاج کے لیے لندن روانہ ہوئیں۔ اس ضمنی انتخاب کی خاص بات پہلی بار مریم نواز کا براہِ راست انتخابی مہم میں حصہ لینا تھا۔
ڈاکٹر یاسمین راشد نے بھر پور انتخابی مہم چلائی۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے تقریباً چودہ ہزار ووٹوں سے 17 ستمبر 2017 کو ہونے والا یہ مقابلہ جیت لیا۔ ڈاکٹر یاسمین راشد یہ مقابلہ تو ہار گئیں لیکن پاکستان مسلم لیگ (ن) کو جناب نواز شریف صاحب کی خالی کردہ اس نشست کو جیتنے کے لیے خاصی تگ و دو کرنا پڑی۔ اس ضمنی انتخاب نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو ایک اچھی ڈاکٹر ہونے کے ساتھ مضبوط اعصاب کی حامل سیاسی ورکر بھی ثابت کیا۔ اس ضمنی انتخاب کی ایک اور خاص بات پہلی بار پاکستان تحریکِ لبیک کے اُمیدوار کا خاصی تعداد میں ووٹ حاصل کرنا تھا۔
لودھراں کے حلقہ این اے-154 کو یہ اعزاز حاصل رہا کہ یہاں پانچ سال کی مدت میں دو ضمنی انتخابات ہوئے۔ یہ نشست 2013 میں جہانگیر ترین ہار گئے تھے۔ کامیاب ہونے والے جناب صادق بلوچ انتخابی ٹربیونل میں ہار گئے اور 23 دسمبر 2015 کو یہاں جہانگیر ترین اور محمد صدیق خان بلوچ میں دوبارہ مقابلہ ہوا۔ تقریباً چالیس ہزار ووٹوں سے جہانگیر ترین جیت گئے۔ یہ حلقہ بھی اُن چار حلقوں میں شامل تھا جن کو جناب عمران خان نے 2013 کے انتخابات کے بعد کھولنے کا مطالبہ کیا تھا۔ 2017 میں جب جناب جہانگیر ترین کو عدالتِ عظمٰی نے نااہل قرار دیا تو یہ نشست ایک بار پھر خالی ہوگئی۔ 2 فروری 2018 کو ہونے والے انتخاب میں جہانگیر ترین کے صاحبزادے علی ترین کو پاکستان تحریکِ انصاف کا ٹکٹ دیا گیا لیکن نوجوان علی خان ترین پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سید محمد اقبال شاہ سے شکست کھا گئے اور جناب سید محمد اقبال شاہ چاہ ماہ کے مختصر عرصے کے لیے رکنِ قومی اسمبلی رہے کیونکہ 31 مئی 2018 کو قومی اسمبلی اپنی مدت مکمل کرنے کے بعد تحلیل ہوگئی۔
جو توجہ 2013 سے 2018 کے درمیان ہونے والے ضمنی انتخابات کو ملی ، ماضی قریب میں اُس کی نظیر نہیں ملتی۔ جناب عمران خان اور مولانا فضل الرحمٰن کی خالی کردہ نشستوں پر ان کی جماعتوں کے امیدوار کامیاب نہ ہوسکے۔ جاوید ہاشمی اپنی خالی کردہ نشست نہ جیت سکے۔ جہانگیر ترین بھی اپنے صاحبزادے کو کامیاب کرانے میں ناکام رہے۔
یہ وہ تمام سیاسی معرکے ہیں جنہوں نے سوشل میڈیا پر بھی بھرپور توجہ حاصل کی۔ سیاسی پنڈتوں نے اپنی پشین گوئیاں کیں اور ہر نیوز چینل ان انتخابات کی کئی دن تک کوریج کرتا رہا۔
سیاسی جماعت کے لیے اپنے رہنما کی خالی کردہ نشست کا دفاع علامتی طور پر بھر پور اہمیت رکھتا ہے۔
راقم کی رائے میں ان تمام ضمنی انتخابات کے مقابلے میں جنوری 1989 کو لاہور میں ہونے والا ایک ضمنی انتخاب زیادہ پُر اثر ثابت ہوا۔ نومبر 1988 میں محترمہ بےنظیر بھٹو صاحبہ نے این اے-94 لاہور سے 53000 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی اور 2 دسمبر 1989 کو اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیرِاعظم کے عہدے پر براجمان ہوئیں۔ محترمہ بےنظیر نومبر 1988 کے انتخابات میں لاڑکانہ، کراچی اور لاہور سے بیک وقت منتخب ہوئی تھیں۔ محترمہ بےنظیر بھٹو کے مقابلے میں ایک آزاد امیدوار میاں عمر حیات جنہیں اسلامی جمہوری اتحاد کی حمایت حاصل تھی ، نے 44000 سے زائد ووٹ لے کر مبصرین کو حیران کر دیا تھا۔ یہ لاہور کی وہی نشست تھی جہاں سے جناب ذوالفقار علی بھٹو بھی کامیاب ہوتے رہے تھے۔ جب اس نشست پر ضمنی انتخاب ہوا تو محترمۃ بےنظیر بھٹو وزیراعظم کے عہدے پر فائز تھیں لیکن ضمنی انتخاب میں میاں عمر حیات نے اسلامی جمہوری اتحاد کے امیدوار کی حیثیت سے کامیابی حاصل کر لی۔
شہرِی پنجاب سے پاکستان پیپلز پارٹی کی شکست کا یہ ضمنی انتخاب نقطہ آغاز تھا۔ لاہور کے اس شہری حلقے میں ہونے والی اس شکست کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی شہری پنجاب سے انتخابات ہارنا ایسا شروع ہوئی کہ اس کے بعد لاہور شہر میں کبھی قدم نہ جما سکی۔ پاکستان کی سیاست کا دل لاہور شہر اس کے بعد سے مسلسل پاکستان مسلم لیگ (ن) کا شہر ہے۔
پچھلی ایک دہائی میں پاکستان تحریکِ انصاف نے اس شہر سے نمایاں ووٹ تو لیے ہیں لیکن شہر کی زیادہ تر نشستیں ابھی بھی پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پاس ہیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے موجودہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اس وقت چند ماہ کے تھے جب پارٹی نے وزیراعظم بےنظیر بھٹو کی خالی کردہ لاہور شہر کی نشست کھوئی تھی۔
آج این اے-249 کراچی کے ضمنی انتخاب کی کامیابی کو پاکستان پیپلز پارٹی کی شہری سندھ میں اہم کامیابی سمجھا جا رہا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے نوجوان قائد کے لیے یہ موقع ہے کہ وہ شہر کراچی میں ہونے والی اس کامیابی کو شہری سندھ میں اپنی پارٹی کی آنے والے سالوں میں کامیابی کو اسی طرح استعمال کرنے کی کوشش کریں جس طریقے سے پاکستان مسلم لیگ (ن) نے این اے-94 لاہور کے ضمنی انتخاب کی کامیابی کو شہرِ لاہور میں اپنے قدم مضبوط کرنے کے لیے کیا تھا۔
یہ ممکن ہے لیکن شاید پاکستان پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کی کارکردگی سے مشروط۔ ایک ضمنی انتخاب بھی پس ثابت ہوا کہ شاید فوری طور پر تو حکومتِ وقت کو نہیں ہٹا پاتا لیکن اس کے اثرات انتہائی دیرپا ہو سکتے ہیں۔
سیاست اور صحافت کے طالبعلموں کے لیے این اے-94 لاہور کا 1989 میں ہونے والا ضمنی انتخاب آج بھی ایک مکمل کیس سٹڈی ہے۔

- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/DLadG6j.jpg