Advertisement

ایک اور بین الاقوامی اعزاز پشاور کے بس ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم کے نام

9transesahawrrghl.png

ٹرانس پشاور پراجیکٹ سسٹین ایبل اربن ٹرانسپورٹ ایوارڈز کے جامع منصوبے کی ایک بہترین مثال : سی ای او ٹرانس پشاور

دنیا بھر میں قائم جدید ترین سفری نظاموں کے حوالے سے پشاور کے بس ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم (بی آر ٹی) منصوبے نے ایک اور بین الاقوامی اعزاز اپنے نام کر لیا۔ ذرائع کے مطابق پشاور کے بس ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم (بی آر ٹی) منصوبے کو سسٹین ایبل ٹرانسپورٹ ایوارڈز 2024ء میں اعزازی تذکرے سے نوازا گیا ہے۔

بی آر ٹی پشاور کو اعزازی تذکرہ بس انڈسٹری ریسٹرکچرنگ پروگرام (BIRP) کے تحت 500 پرانی بسوں ویگنوں اور بسوں کو سکریپ کر کے جدید سفری نظام لانے کے سلسلہ میں دیا گیا ہے۔

بس ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم (بی آر ٹی) ٹرانس پشاور کے سی ای او کا کہنا تھا کہ جدید ترین سفری نظام لانے کے سلسلے میں بی آر ٹی کو اعزازی تذکرے سے نوازا جانا پاکستان وصوبے کے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے اور یہ بین الاقوامی سطح پر پانچواں ایوارڈ ہے۔ ہمارا ٹرانسپورٹ سسٹم انتہائی ماحول دوست اور قابل اعتماد ہے، اس بین الاقوامی فہرست میں بھارت، ترکیہ، چین ودیگر بڑے ملکوں کے نام شامل تھے۔

Loading X post…
Open original post on X

سی ای او ٹرانس پشاور نے بتایا کہ 500 سے زیادہ پرانی ویگنوں اور بسوں کو سکریپ کر کے ان کے مالکان کو معاوضہ ادا کیا گیا۔ گزشتہ برس 2022ء میں بھی بس ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم پشاور کو سسٹین ایبل ٹرانسپورٹ ایوارڈز میں اعزازی تذکرے سے نوازا گیا تھا ۔ ٹرانس پشاور کا منصوبہ اس سے قبل بیسٹ سمارٹ ٹکٹنگ پروگرام ، پرائز فار سیٹیز، گولڈ سٹینڈرڈ و دیگر ایوارڈز حاصل کر چکا ہے۔

Loading X post…
Open original post on X

انہوں نے بتایا کہ ٹرانس پشاور پراجیکٹ سسٹین ایبل اربن ٹرانسپورٹ ایوارڈز کے جامع منصوبے کی ایک بہترین مثال ہے جس میں ماحول کی بہتری کے ساتھ برابری کی بنیاد پر معاشرے کے ہر طبقے کو سفری سہولت فراہم کرنے کو ترجیح دی گئی ہے۔ 500 سے زیادہ 40 سال غیرمحفوظ اور پرانی گاڑیوں کو ری پلیس کر کے یہ منصوبہ شفافیت کے ساتھ مکمل کیا گیا۔