Advertisement

ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کرپشن سے خاتمے کی طرف گامزن

لاہور۔ تحریک انصاف سپورٹرز کمیونیٹی کے بانی محمد بلال صدیق نے آج پنجاب چیئرمین ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملک عثمان حمزہ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور پنجاب میں گاڑیوں اور پراپرٹی ٹیکس کے محکمے میں تبدیلیوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ۔ چیئرمین ملک عثمان حمزہ نے بتایا کہ چیئرمین بننے کے بعد انہوں نے ایک عام آدمی بن کر اکیسائز دفاتر کا دورہ کیا اور وہاں عوام کے ساتھ کیا سلوک ہوتا ہے اس کا ازخود جائزہ لیا۔ ملک عثمان کا کہنا تھا کہ گاڑیوں اور پراپرٹی ٹیکس سے متعلق ذیادہ ترخدمات اب آن لائن موجود ہیں اور صارفین کو چاہیے کہ وہ ان سے گھر بیٹھے فائدہ اُٹھائیں۔ ایجنٹ کلچر کے خاتمے میں عوام کو بھی چور راستوں کی بجائے درست راستہ اختیار کرنا ہوگا۔ کمپیوٹرائز سیسٹم کی بدولت اب پرانے چور راستے ختم کیے جا رہے ہیں اور عوام کو براہ راست انٹرنیٹ کے ذریعے انفورمیشن دی جا رہی ہے۔ ملک عثمان حمزہ کا کہنا تھا کہ ہم وزیراعظم عمران خان کے وژن پر گامزن ہیں اورہمارا مقصد کرپشن کلچر کا خاتمہ اور عام آدمی کوصحولت فراہم کرنا ہے
241953686_4448538568502925_1172415869368082821_n.png
 
We need people like Imran Khan who is honest to his core, not a corporate guy, not a businessman, not a politician. He is a true patriot. a true leader, and he is willing to sacrifice all he has for Pakistan. There is no one like him in PTI.. We wish to see more people in PTI following his vision and willing to sacrifice.