Advertisement

این اے 127،ووٹوں کی خریدوفروخت پر ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں صلح ہو گئی

9biaalwaatararsulaha.png

لاہور میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 127 میں ووٹوں کی خرید و فروخت کے معاملے میں ن لیگ و پیپلزپارٹی میں کھڑا ہونے والا تنازعہ حل ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ و پیپلزپارٹی کی جانب سے ایک دوسرے کے امیدواروں پر مبینہ طور پر ووٹوں کی خرید وفروخت میں ملوث ہونے کے الزامات اور انتخابی دفاتر پر حملوں کا معاملہ ڈی ایم اور آفس میں طے پاگیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگی امیدوار عطاء تارڑ اور پیپلزپارٹی کے امیدوار میاں مصباح کے وکلاء ڈی ایم او آفس میں پیش ہوئے جہاں دونوں فریقین کی جانب سے صلح کی گئی۔


صلح کے بعد ن لیگ و پیپلزپارٹی نے ایک دوسرے پر عائد الزامات اور دائر کی گئی درخواستیں واپس لے لی ہیں۔

خیال رہے کہ این اے 127 لاہور سے مسلم لیگ ن کے امیدوار عطاء تارڑ کا مقابلہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ہے، چند روز قبل دونوں پارٹیوں کی جانب سے ایک دوسرے پر یہ الزام عائد کیا گیا تھا کہ حلقے میں ووٹوں کی خرید وفروخت میں ملوث ہیں ، دونوں فریقین کی جانب سے ایک دوسرے پر انتخابی دفاتر پر حملوں کے بھی الزامات اور شکایات درج کروائی گئی تھیں۔
 
Advertisement
Nawaz should be careful of Zardari. Zardari never forgot how he was tortured by Nawaz in jail and his tongue was cut. Soon Nawaz will have to run to London and Zardari will stay in Pakistan and control most of Noon's initiative
 
Of course, that's how it always has been. Whenever they get into trouble, they join hands. We have seen this in the past and we will see it again in the future. They are only trying to fool people when they speak against each other.