Advertisement

ایمل ولی خان نے ویڈیو بیان میں پشاور ہائی کورٹ سے معذرت کرلی

aimalw111.jpg

عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کےصدر ایمل ولی خان نے توہین عدالت کیس میں چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ سے معذرت کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایمل ولی خان نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ابراہیم خان سے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہائی کورٹ کے اندر جو واقعہ پیش آیا اس پر بھی معذرت خواہ ہوں اور اگر میرے بیان سے چیف جسٹس ابراہیم خان کی دل آزاری ہوئی ہے تو اس پر بھی معذرت خواہ ہوں۔
Loading X post…
Open original post on X

انہوں نےمزید کہا کہ اے این پی گزشتہ چار نسلوں سے عدم تشدد کے فلسفے پر یقین رکھتی ہے، ا ے این پی کے کارکنان جمہوریت کو جمہوریت رہنےدیں۔

قبل ازیں پشاورہائی کورٹ میں ایمل ولی خان کے خلاف توہین عدالت کے کیس کی سماعت ہوئی، اس موقع پر ایمل ولی خان عدالت میں پیش ہوئے، چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے ایمل ولی خان کے بیان کو اسکرین پر چلانے کی ہدایت کی۔

دوران سماعت ایمل ولی خان نے عدالت سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ میں نے عدالت کی توہین نہیں کی صرف گلہ کیا ہے، چیف جسٹس نے ایمل ولی خان سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے جو بیان دیا باہر جاکر اس کی تردید کردیں۔

خیال رہے کہ ایمل ولی خان کے خلاف پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی فضل محمد خان نے پشاور ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی اور موقف اپنایا تھا کہ ایمل ولی خان نے چیف جسٹس کے خلاف غیر شائستہ الفاظ کا استعمال کیا اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر چیف جسٹس پر بے بنیاد الزامات عائد کیے۔
 
Memphis Grizzlies Win GIF by Sealed With A GIF
 
نوٹ: معذرت کی ہے معافی نہیں مانگی​