Advertisement

ایل پی جی کی قیمت 500 روپے فی کلو کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی، صارفین پریشان

431226_2075865_updates.jpg




ملک میں ایل پی جی کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کے بعد فی کلو قیمت 500 روپے کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی ہے، جس کے باعث صارفین شدید مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں۔


صارفین کا کہنا ہے کہ ایک کلو ایل پی جی سرکاری نرخ سے تقریباً 200 روپے زائد میں فروخت کی جا رہی ہے، جبکہ مختلف شہروں میں قیمتیں مسلسل بڑھتی جا رہی ہیں۔ عوام کے مطابق گھریلو استعمال کے لیے گیس سلنڈر کی قیمت میں اضافے نے گھریلو بجٹ کو بری طرح متاثر کیا ہے۔
Loading X post…
Open original post on X


دوسری جانب عبدالہادی خان نے کہا ہے کہ سپلائی میں کمی کے باعث مارکیٹ میں قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈسٹری بیوٹرز کو بھی ایل پی جی مہنگے داموں مل رہی ہے جس کی وجہ سے صارفین کو مہنگی گیس فراہم کرنا پڑ رہی ہے۔


انہوں نے مزید کہا کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) اور امپورٹرز زائد قیمت پر فروخت روکنے میں ناکام دکھائی دے رہے ہیں، جس کے باعث مارکیٹ میں من مانی قیمتیں وصول کی جا رہی ہیں۔
 
Last edited: