فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے سینئر صحافی عامر میر اور عمران شفقت کو چھوڑ دیا۔
ذرائع ایف آئی اے لاہور کے مطابق عامر میر اور عمران شفقت کو شخصی ضمانت پر چھوڑ دیا گیا ہے۔
اس سے قبل لاہور ایف آئی اے کے سائبر کرائم یونٹ نے صحافی عامر میر اور عمران شفقت کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کیا تھا۔
ایف آئی اے نے آج صبح عامر میر کو گھر سے نکلتے ہی حراست میں لے لیا تھا، وہ انہیں کار سمیت ساتھ لے گئے تھے۔
لاہور ہی سے ایف آئی اے نے صحافی عمران شفقت کو بھی حراست میں لیا تھا۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے گرفتاری کے بعد دونوں صحافیوں پر پاکستان کے مفاد کے خلاف کام کرنے کا الزام لگایا ہے۔
عامر میر اور عمران شفقت نے ایف آئی اے کی ایف آئی آر میں درج الزامات پر تحریری جواب دے دیا ہے۔
ذرائع ایف آئی اے کے مطابق دونوں صحافیوں نے اپنے جوابات میں ایف آئی اے کے الزامات کو مسترد کردیا اور کہا کہ ہماری صحافتی جدوجہد کا مقصد پاکستان کے مفاد کی حفاظت کرنا ہے۔
جواب میں مزید کہا گیا ہے کہ ملکی مفاد کے خلاف کام کرنے کا الزام بے بنیاد ہے۔
سورس