ایشیائی ترقیاتی بینک(اے ڈی بی) کا کہنا ہے کہ پاکستان کی معیشت کو بلند مہنگائی اور زرمبادلہ ذخائر کے بحران سمیت متعدد چیلنجز کا سامنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایشین ڈویلپمنٹ بینک نے پاکستانی معیشت کے حوالے سے تازہ ترین رپورٹ جاری کردی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو متعدد چیلنجز درپیش ہیں تاہم اسٹرکچرل اور میکرواکنامک اصلاحات کے ذریعے پاکستان کے معاشی طور پر باؤنس بیک کرنے کے چانسز ہیں۔
اے ڈی بی کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے(آئی ایم ایف) کے پروگرام کے آن ٹریک آنے کے بعد پاکستان کے مالی خسارے میں کمی کا امکان ہے، معاشی بحالی اور ترقیاتی منصوبوں کیلئے تعاون جاری رہے گی۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کے جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق سخت مانیٹری و مالی پالیسی، مہنگے ایندھن کے باعث صنعتی پیداور کم رہے گی، رواں مالی سال مہنگائی کی اوسط شرح دوگنا ہوکر27اعشاریہ5 فیصد پر برقرار رہے گی جبکہ موجودہ سال معاشی شرح نموصرف صفراعشاریہ6فیصد تک رہنےکی توقع ہے۔
Advertisement





