- Joined
- Feb 10, 2020
- Posts
- 6,444
- Reaction score
- 5,189
- Points
- 178
پاکستان نے ایران کی جانب سے سعودی عرب کے مشرقی علاقے میں توانائی تنصیبات کو نشانہ بنانے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حملوں کی سخت مذمت کی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کے مشرقی علاقے میں میزائل اور ڈرون حملے قابلِ مذمت ہیں۔ پاکستان نے حملوں میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کی ہے۔
Loading X post…
Open original post on Xبیان کے مطابق پاکستان ان حملوں کو سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی سنگین خلاف ورزی سمجھتا ہے، اور اس طرح کے اقدامات سے خطے میں کشیدگی میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اس مشکل وقت میں سعودی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔
ایرانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران نے سعودی عرب کے الجبیل انڈسٹریل سٹی میں پیٹروکیمیکل کمپلیکس پر حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کارروائی ایران کے پیٹروکیمیکل کمپلیکس پر ہونے والے حملوں کے جواب میں کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق سعودی سرزمین پر دو امریکی کمپنیوں کے حساس پیٹروکیمیکل مراکز کو نشانہ بنایا گیا۔
دوسری جانب ایران کے پاسداران انقلاب نے بھی کہا ہے کہ انہوں نے سعودی عرب میں امریکی کمپنیوں کی پیٹروکیمیکل تنصیبات کو الجامعہ اور الجبیل میں نشانہ بنایا۔ پاسداران انقلاب سے منسلک تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق یہ گیس اور تیل کی تنصیبات امریکی کمپنیوں کی ملکیت ہیں۔
وزارت خارجہ کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس کشیدگی سے خطے کا امن اور استحکام خطرے میں پڑ سکتا ہے، اور پاکستان نے تمام فریقوں پر تحمل کا مظاہرہ کرنے اور صورتحال کو مزید خراب ہونے سے روکنے پر زور دیا ہے۔





