- Joined
- Feb 10, 2020
- Posts
- 6,444
- Reaction score
- 5,189
- Points
- 178
دبئی/لندن: ایران کی جانب سے خطے میں امریکی اور اسرائیلی مفادات سے منسلک بینکاری اور معاشی اہداف کو نشانہ بنانے کی دھمکی کے بعد دبئی میں بڑے عالمی بینکوں نے احتیاطی اقدامات شروع کر دیے ہیں اور عملے کو گھروں سے کام کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکی مالیاتی ادارے سٹی گروپ نے اپنے ملازمین کو دبئی انٹرنیشنل فنانشل سینٹر اور دبئی کے علاقے اود میتھا میں واقع دفاتر خالی کرنے کا حکم دیا ہے۔ ملازمین کو بھیجے گئے ایک میمو میں کہا گیا ہے کہ آئندہ اطلاع تک گھر سے کام کیا جائے۔
بینک کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ادارہ عملے کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ضروری اقدامات کر رہا ہے اور کاروباری سرگرمیوں کے تسلسل کے لیے متبادل منصوبے بھی تیار ہیں۔
برطانیہ کے بڑے بینک اسٹینڈرڈ چارٹرڈ نے بھی دبئی میں اپنے عملے کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دی ہے، تاہم بینک کے ترجمان نے اس معاملے پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔
دوسری جانب ایچ ایس بی سی نے قطر میں اپنی تمام برانچیں اگلے حکم تک بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ بینک کی جانب سے صارفین کو جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ عملے اور صارفین کی سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
رائٹرز کے مطابق یہ اقدامات اس بیان کے بعد سامنے آئے ہیں جس میں تہران کے خاتم الانبیا فوجی کمانڈ ہیڈکوارٹر کے ترجمان نے کہا کہ ایران خطے میں امریکا اور اسرائیل سے منسلک معاشی اور بینکاری مفادات کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ یہ بیان تہران میں ایران کے بڑے سرکاری بینکوں میں سے ایک بینک سپہ کی ایک انتظامی عمارت پر حملے کے بعد سامنے آیا۔
ایران کی جانب سے امریکی اور اسرائیلی حملوں کے جواب میں مشرق وسطیٰ کے مختلف مقامات پر میزائل حملوں کے بعد خطے میں سکیورٹی خدشات بڑھ گئے ہیں، جس کے باعث متعدد غیر ملکی اور مقامی کمپنیوں نے اپنے ملازمین کو پہلے ہی گھر سے کام کرنے کی ہدایات دے دی تھیں۔
رائٹرز کے مطابق جاری کشیدگی نے دبئی کی اس ساکھ کو بھی متاثر کیا ہے جو اسے خطے کے سب سے محفوظ معاشی مرکز کے طور پر پیش کرتی تھی۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ صورتحال کے باعث سرمایہ کے انخلا، ملازمتوں میں کمی اور بعض کمپنیوں کی منتقلی کے خدشات بھی پیدا ہو رہے ہیں۔
واضح رہے کہ دبئی انٹرنیشنل فنانشل سینٹر 2004 میں قائم کیا گیا تھا جس کے بعد دبئی عالمی مالیاتی اداروں کے لیے ایک بڑا مرکز بن کر ابھرا۔ 2025 کے اختتام تک اس مالیاتی مرکز میں 290 سے زائد بینک، 102 ہیج فنڈز، 500 ویلتھ مینجمنٹ فرمیں اور ایک ہزار سے زائد خاندانی سرمایہ کاری ادارے کام کر رہے تھے۔
بین الاقوامی بینک ایچ ایس بی سی کے سربراہ جارج ایلہدری نے پیر کو کہا تھا کہ خلیج تعاون کونسل کے ممالک کی معاشی بنیادوں اور مستقبل پر بینک کا اعتماد برقرار ہے، تاہم ادارے کے لیے عملے اور صارفین کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔





